پی ٹی آئی کے کارکن آپس میں لڑ پڑے، میڈیا کے نمائندوں پر تشدد، عمران خان کی معزرت

[pullquote]اسلام آباد: پی ٹی آئی کا نیب ہیڈ کوارٹر کے باہر احتجاج جاری تھا کہ اچانک کارکنان آپس میں لڑ پڑے۔۔۔ اسی دوران کوریج کرنے والے میڈیا کے نمائندوں کو بھی تشدد کا نشانہ بنایا گیا۔۔۔[/pullquote]

اس دوران لاتوں، گھونسوں اور بوتلوں کا آزادانہ استعمال کیا گیا ۔۔۔ ادھر پی ٹی آئی کے ترجمان نعیم الحق کا کہنا ہے کہ ایک شخص کی نشاندہی ہوئی ہے، جسے میڈیا سے معافی مانگنے کو کہا گیا ہے۔۔۔ پی ٹی آٗئی کی رہنما شیریں مزاری کا کہنا ہے کہ میڈیا نمائندوں پر تشدد ناقابل برداشت ہے، انہیں کام کرنے روکا نہیں جاسکتا۔۔۔

چیرمین تحریک انصاف عمران خان نے اپنی پریس کانفرنس سے قبل کارکنان کے ہاتھوں میڈیا کے نمائندوں پر تشدد کی سخت الفاظ میں مذمت کی ہے… اور میڈیا کے نمائندوں سے معازت بھی کی ہے… ان کا کہنا تھا کہ واقع میں ملوث کارکنان کے خلاف ایکشن لیا جائے گا…

Facebook
Twitter
LinkedIn
Print
Email
WhatsApp

Never miss any important news. Subscribe to our newsletter.

مزید تحاریر

آئی بی سی فیس بک پرفالو کریں

تجزیے و تبصرے