مدارس میں جدید تعلیم کو یقینی بنانے کے حوالے سے ایم او یو سائن کیا گیا ہے، عمران خان…

[pullquote]چیرمین تحریک انصاف عمران خان نے اسلام آباد میں پریس کانفرنس سے خطاب میں خیبر پختونخواہ کی ترقی کے لیے 13 نکاتی پروگرام پیش کیا… [/pullquote]

عمران خان کا کہنا تھا کہ خیبرپختو نخواہ حکومت نے صوبے میں 30 کروڑ درخت لگائےہیں،جس سے ماحولیاتی تبدیلی کے حوالے سے پیدا ہونے والے چیلینجز کا مقابلہ کیا جائے گا… ان کا کہنا تھا کہ صوبے کی پویس کو غیر سیاسی بنایا گیا ہے اور صوبے میں کرپشن کا کوئی بڑا کیس سامنے نہیں آیا…

ان کا مزید کہنا تھا کہ آج سے ممبر اسمبلی کو کوئی فنڈ نہیں ملیں گے، تمام ترقیاتی فنڈز مقامی نمائندوں کے ذریعے خرچ ہونگے… پریس کانفرنس کے دوران وزیر اعلی پرویز خٹک کی کارکردگی کی بھی تعریف کی اور کہا کہ چیف منسٹر نے اداروں کو مضبوط کیا، اسپتال، تعلیمی ادارے اور دیگر محکموں کی کارکردگی بہتر ہوئی ہے…

انھوں نے گلیات ڈیلوپمنٹ اتھارٹی بنانے کا اعلان کیا اور کہا کہ تمام گیسٹ ہاوسسزعام پبلک کے لیے کھول دیے جائنگے… گریڈ 5 سے اوپر کی تمام بھرتیاں این ٹی ایس سسٹم کے تحت ہونگی، تاکہ شفافیت برقرار رہ سکے…

[pullquote]مدرسہ اصلاحات کے حوالے سے بات کرتے ہوئے عمران خان نے کہا کہ پی ٹی آئی حکومت نے ایک ایم او یو سائن کیا ہے… جس کے ذریعے جدید علوم وفنون مدارس میں پڑھائے جائیںگے… تاکہ فارغ ہوکرطلبہ اچھی نوکریاں حاصل کرسکیں….[/pullquote]

ان کا مزید کہنا ہے تھا سابق سفیر رستم شاہ مہمند کے زیر نگرانی ایک کمیٹی قائم کی ہے تاکہ پاکستان میں مقیم تمام افغان مہاجرین کے ساتھ کوئی بھی نااںصافی نہ ہو…

Facebook
Twitter
LinkedIn
Print
Email
WhatsApp

Never miss any important news. Subscribe to our newsletter.

مزید تحاریر

آئی بی سی فیس بک پرفالو کریں

تجزیے و تبصرے