بلاول بھٹو کی صدارت میں نئے وزیر اعلی کی نامزدگی کا اجلاس آج ہوگا

[pullquote]
وزیر اعلیٰ سندھ سید قائم علی شاہ آج مستعفی ہوجائیں گے۔ نئے وزیر اعلیٰ کی نامزدگی کے لئے پیپلز پارٹی کا اہم اجلاس آج بلاول ہاوس کراچی میں ہو گا۔[/pullquote]

ذرائع کے مطابق پیپلز پارٹی سندھ کی پارلیمانی پارٹی کے اہم اجلاس کی صدارت پارٹی چیرمین بلاول بھٹو زرداری کریں گے۔اجلاس میں سید قائم علی شاہ وزارت اعلیٰ کا منصب چھوڑنے کا با ضابطہ اعلان کریں گے اور استعفی گورنر سندھ کو بھیجا جائے گا۔

اجلاس میں نئے وزیر اعلیٰ کے نام کی منظوری دی جائے گی ،جس کے لئے سید مراد علی شاہ کو حتمی امیدوار قرار دیا جا رہا ہے، جبکہ اجلاس میں نئی کابینہ کے ارکان کے نام اور ان کے قلمدانوں کے بارے میں بھی غور کیا جائے گا۔ پارٹی ذرائع کے مطابق بلاول بھٹو نے تمام اراکین اسمبلی کو اجلاس میں شرکت کی ہدایت کی ہے۔

Facebook
Twitter
LinkedIn
Print
Email
WhatsApp

Never miss any important news. Subscribe to our newsletter.

مزید تحاریر

آئی بی سی فیس بک پرفالو کریں

تجزیے و تبصرے