پارٹی جو بھی فیصلہ مشورے سے کرتی ہے لبیک کہتا ہوں، قائم علی شاہ

[pullquote]سندھ کے وزیر اعلیٰ سید قائم علی شاہ کا کہنا ہے کہ پاکستان پیپلز پارٹی میں کوئی تضاد نہیں ہے اور پارٹی قیادت جو بھی فیصلہ مشورے سے کرتی ہے اس پر وہ لبیک کہتے ہیں۔
وزیر اعلیٰ کے منصب سے سبکدوش کرنے کے فیصلے پر انھوں نے کہا کہ تبدیلی کا جو بھی فیصلہ ہے وہ پارٹی کی بہتری کے لیے کیا گیا ہے اور وہ سمجھتے ہیں کہ یہ فیصلہ سندھ اور یہاں کے عوام کی بہتری کے لیے ہوگا۔ [/pullquote]

دوسری جانب پاکستان پیپلز پارٹی کے چیئرمین منگل کو سندھ کے نئے وزیر اعلیٰ کے نام کا باضابطہ اعلان کریں گے، جس کے لیے پیپلز پارٹی کے حلقے صوبائی وزیر خزانہ مراد علی شاہ کی نشاندہی کر چکے ہیں۔ سید مراد علی شاہ نے آج وزیر اعلیٰ سید قائم علی شاہ اور گورنر سندھ ڈاکٹر عشرت العباد سے بھی ملاقات کی۔ اس سے پہلے انھوں نے دبئی میں حر جماعت کے روحانی پیشوا اور مسلم لیگ فنکشنل کے سربراہ پیر پگاڑا سے ملاقات کی تھی۔

ہفتہ اور اتوار کو پاکستان پیپلز پارٹی کی اعلیٰ قیادت کا اجلاس دبئی میں ہوا۔ سابق صدر آصف علی زرداری اور پیپلز پارٹی کے چیئرمین بلاول بھٹو کی صدارت میں ہونے والے اس اجلاس میں سندھ کے وزیر اعلیٰ کو تبدیل کرنے کا فیصلہ کیا گیا۔

Facebook
Twitter
LinkedIn
Print
Email
WhatsApp

Never miss any important news. Subscribe to our newsletter.

مزید تحاریر

آئی بی سی فیس بک پرفالو کریں

تجزیے و تبصرے