پنجاب: 2 شہروں میں قتل کے مجرموں کو تختہ دار پر لٹکا دیا گیا

لاہور: ڈسٹرکٹ جیل سرگودھا میں قتل کے مجرم کو صبح سویرے تختہ دار پر لٹکا دیا گیا۔ مجرم سبطین شاہ نے1998ء میں گھریلو جھگڑے پر بہنوئی کو قتل کر دیا تھا۔

اُدھر ساہیوال کی سینٹرل جیل میں بھی قتل کے مجرم کو پھانسی دی گئی۔ مجرم غلام مصطفیٰ نے1992ء میں ڈکیتی کےدوران مذاحمت پر خاتون اور 2بچوں کو قتل کر دیا تھا۔

جیل حکام نے دونوں مجرموں کو پھانسی سے پہلے اہلخانہ نے ملوا دیا گیا تھا، جس کے بعد دونوں کو علی الصبح پھانسی دے دی گئی۔

Facebook
Twitter
LinkedIn
Print
Email
WhatsApp

Never miss any important news. Subscribe to our newsletter.

مزید تحاریر

تجزیے و تبصرے