سوال سات سو کروڑ ڈالر کا اور بزنس صرف ایک کروڑ روپے کا

ہدایت کار جمشید محمد جان کی ایکشن تھرلر فلم ’سوال سات سو کروڑ ڈالر کا‘ باکس آفس پر بری طرح ناکام نظر آئی اور ایک ہفتہ لگے رہنے کے بعد سینما اسکرینز سے ہٹالی گئی۔ اس ایک ہفتے کے دوران فلم نے ملک بھرمیں صرف ایک کروڑر روپے کا بزنس کیا۔

فلم کی کاسٹ میں اگرچہ جاوید شیخ، غلام محی الدین، اسماعیل تارا، نیراعجاز اور شمعون عباسی جیسے بڑے نام تھے لیکن جھول دار سکرپٹ اور کمزور ہدایت کاری کے باعث یہ بڑے اداکار بھی کوئی خاص تاثر چھوڑنے میں ناکام نظر آئے۔

اس فلم میں غلام محی الدین کے صاحبزادے علی محی الدین کو بطور ہیرو اور قرۃ العین کو بطور ہیروئن متعارف کروایا گیا ہے لیکن یہ دونوں نئے اداکار بھی کمزور ہدایت کاری کی وجہ سے فلم میں اپنی جگہ نہ بنا سکے۔

sskdk3

سوال سات سو کروڑ ڈالر کا کو مشہور فلم نگار اور ہدایت کار ناصر ادیب نے تحریر کیا ہے۔ ناصر ادیب مشہور زمانہ پنجانی فلم ’مولا جٹ‘ کے بھی مصنف ہیں جبکہ فلم کے ہدایت کار جمشید جان محمد ماضی میں کئی کامیاب فیچر اور اشتہاری فلموں کے خالق جان محمد کے صاحبزادے ہیں۔

فلم کی کہانی دو جرائم پیشہ دوستوں ٹائیگر (جاوید شیخ) اور رنگو یا کمانڈو (غلام محی الدین) اور پولیس کی پکڑ دھکڑ کے گرد گھومتی ہے۔ راکی (علی محی الدین) ایک فرض شناس پولیس افسر ہے لیکن ان جرائم ہیشہ دوستوں کو گرفتار کرنے کے لیے ایک گینگسٹر کا روپ دھار کر ان کے ساتھ شامل ہوجاتا ہے جن کا اگلا ٹارگٹ ایک تجوری سے سات سو کروڑ ڈالر چرانا ہے۔

اس کام کے لیے راکی نے خان (شمعون عباسی) کی مدد حاصل کی ہوئی ہے جو بعد میں خود ایک بہروپیا ثابت ہوتا ہے۔ راکی کو ایک لڑکی ( قرۃ العین) سے محبت بھی ہے جو دراصل را کی ایجنٹ ہے جو راکی سے محبت کا دعویٰ کرکے اس سے کچھ راز نکلوانا چاہتی ہے۔

Behind-the-scene-Sawal-700-Crore-Dollar-Ka-4

فلم کئی بھارتی اور ہالی وڈ فلموں کا چربہ یے اور محسوس ہوتا ہے کہ نوے کی دہائی کی فلموں کو جدید انداز میں بنانے کی کوشش کی گئی ہے۔ ہدایت کار جمشید جان محمد کے والد جان محمد نے یہ فلم نوے کی دہائی میں شروع کی تھی جو ناگریز وجوہات کی بنا پر مکمل نہ ہوسکی اور ان کے انتقال کے تقریبا ۱۴ سال بعد اس فلم کو مکمل کرکے ریلیز کیا گیا ہے۔

کامیڈی انتہائی پھکڑ پن سے ڈالی گئی ہے جس میں دو کامیڈین اسماعیل تارا اور افتخار ٹھاکر کو ایک مقام پر بیٹھ کر نشے میں دھت انتہائی بے تکا مذاق کرتے ہوئے دکھایا گیا ہے اور لگتا کہ فلم میں کامیڈی ڈائیلاگ کے بجائے باقاعدہ کامیڈی سکٹ ڈالے گئے ہیں جن کا فلم سے سرے سے کوئی تعلق ہی نہیں ہے۔

sawaal-700-crore

فلم کو پاکستان کے علاوہ سری لنکا اور تھائی لینڈ میں بھی شوٹ کیا گیا ہے لیکن کیمرہ ورک اتنا کمزور ہے کہ کسی بھی جگہ کو خوبصورتی کے ساتھ نہیں فلمایا جا سکا۔

فلم میں کل ۶ گانے ہیں جو بالی وڈ کے مشہور گلوکاروں شان، الکا یاگنک، کلپنا پوٹوہاری، اور خوشبو جین کی آوازوں میں یکارڈ کئے گئے ہیں۔ فلم کی پس پردہ موسیقی ایم ارشد مرحوم نے ترتیب دیا ہے جبکہ گانے موسیقار فیض علی نے کمپوز کی ہے۔

غرض تقریبا سوا دو گنٹے کے دورانیے کی اس فلم میں ناظرین کو وہ کچھ دیکھنے کو نہیں ملا جس کے لیے انھوں نے ۳۰۰ سے لے کر ۶۰۰ روپے تک خرچ کیے تھے۔

Facebook
Twitter
LinkedIn
Print
Email
WhatsApp

Never miss any important news. Subscribe to our newsletter.

مزید تحاریر

تجزیے و تبصرے