عشق پوزیٹو: فلم بینوں کی توقعات پر پورا اترسکی؟

ایورریڈی گروپ آف کمپنیز اور ہم فلمز کی جانب سے گزشتہ جمعے کو ریلیز کی جانے والی فلم عشق پازیٹو ایک عام پاکستانی کی توقعات پر پورا اترتی نظر آئی۔ گو کہ فلم میں کئی جھول اور خامیاں تھیں لیکن مجموعی طور پر فلم ایک اچھا تاثر پیش کرنے میں کامیاب رہی۔

فلم کہ ہدایات نور بخاری نے دی ہیں، جبکہ کہانی سورج بابا نے تحریر کی ہے۔ گو کہ اس فلم کو سنگیتا بیگم کی ہدایات میں شروع کیا گیا تھا لیکن بعد میں کچھ تنازعات کی وجہ سے وہ یہ فلم چھوڑ گئیں اور نوربخاری نے فلم کی ہدایات کی زمہ داری بھی سنبھال لیں۔ بقول نور کے انھوں نے فلم کا سکرین پلے دوبارہ لکھوایا اور نئے سرے سے شوٹ کی۔

فلم کے اہم اداکاروں میں نوربخاری، ولی حامد علی خان، فاریہ بخاری، سعود اور دردانہ بٹ شامل ہیں۔ فلم میں بھارتی اداکار سونو سود بھی بطور مہمان اداکار نظر آئے ہیں۔

ishq-positive-2016-movie-mp3-songs-full-album

فلم کی کہانی گاؤں کی ایک لڑکی رجو (نور) کے گرد گھومتی ہے جو یتیم ہے اوراپنے لالچی ماموں کے یہاں پلی بڑھی ہے۔ جوان ہونے پر ماموں اس کی شادی کسی بھی ایسے شخص کے ساتھ کروانا چاہتا ہے جو شادی کے بدلے میں رقم اور زمین دے۔ لیکن رجو ایسی شادی کی قائل نہیں ہے اور ہر مرتبہ سودا ہونے کے باوجود شادی کے والے دن گھر سے بھاگ جاتی ہے۔ ایسی ہی ایک شادی گاؤں کے ایک چودھری (سعود) سے طے ہوتی ہے جو شادی کے بدلے میں رجو کے ماموں کو زمین دیتا ہے۔ ہمیشہ کی طرح رجو اس شادی سے بھی بھاگ جاتی ہے اور راستے میں اس کی ملاقات ولی (ولی حامد علی خان) سے ہوتی ہے اور وہ دونوں چودھری کے غنڈوں سے بچنے کے لیے ایک بس میں سوار ہوکر دوسرے گاؤں چلے آتے ہیں اور یہیں ان کی محبت پروان چرھتی ہے۔

Ishq_Positive_Pakistani_Movie_2_ksrzu_Pak101(dot)com

کہانی میں جذبات، عشق، بچھڑنے کا غم، سمجھوتہ، خوشی اور قربانی جیسے جذبات کو یکجا کیا گیا ہے۔ کامیڈی مناسب تھی، جس میں پھکڑ پن نہیں تھا اور لوگ محظوظ ہوتے رہے۔

فلم میں زیادہ تر اداکارں نے بہتر تاثرات یا ایکسپریشنز دینے کی کوشش کی۔ خاص طور پر نور نے بہت جم کر اداکاری کی اور ان کی اداکاری کو دیکھ کر لگتا تھا کہ نوے کی دہائی میں کام کرنے والی فلمی اداکاراؤں میں ابھی بھی فن موجود ہی۔ ولی خان ایک پرکشش اداکار ضرور ہیں لیکن ہیرو بننے اور اداکاری میں آگے جانے کے لی انہیں بہت محنت کرنی ہوگی۔ ان کی اداکاری دیکھ کر بھی ایسا ہی لگا کہ وہ صرف چل چلاؤ سے کام نہیں لے رہے بلکہ محنت کررہے ہیں۔ سعود نے اپنے تجربے کو استعمال کرتے ہوئے مناسب اداکاری کی البتہ فاریہ بخاری بڑی سکرین پر کوئی خاص تاثر نہ چھوڑ سکیں۔

sonu-sood759

فلم کی موسیقی ولی حامد علی خان، کامران اختر اور ساجی علی نے ترتیب دی ہے اور گانے راحت فتح علی خان کے علاوہ ولی حامد علی خان اور بھارتی گلوکارہ آکریتی کاکڑ کی آوازوں میں ہیں۔

موسیقی جاندار ہے خاص طور پر راحت فتح علی خان کی آواز میں ’رب دیا رب جانے‘ اور ٹائٹل سونگ ’عشق سالا پوزیٹو لگے‘ فلم دیکھنے کے بعد بھی ناظرین گنگناتے ہوئے نظر آئے۔ فلم میں ایک آئٹم نمبر ’وٹامن‘ بھی شامل ہے جسے فلم سٹار ثنا فخر پر فلمایا گیا ہے۔ ثنا خوبصورت لگنے کے باوجود ایک اچھا رقص پیش کرنے میں ناکام نظر آئیں۔

Ishq_Positive_Pakistani_Movie_11_ywicq_Pak101(dot)com

بطور ہدایت کارہ اپنی پہلی فلم کے لحاظ سے نور کی اچھی کوشش تھی البتہ تکنیکی صلاحیتوں کے استعمال میں انہیں ابھی مزید مہارت درکار ہے خاص طور پر جدید طریقے سے ایک سین سے دوسرے سین میں جانے (ٹرانزیشین) کے فن میں ابھی پاکستانی فلمی ہدایت کاروں کو بہت کام کرنے کی ضرورت ہے۔ کیمرہ گوکہ فلمی سکرین کی لحاظ سے استعمال کیا گیا تھا لیکن دیگر پاکستانی فلموں کی طرح بے تحاشہ کلوزاپس بڑی سکرین پر اچھا تاثر نہیں چھوڑ رہے تھے۔ حتیٰ کہ ڈانس میں بھی کیمرے کو رقص پر مرکوز کرنے کے بجائے اداکاروں کے چہروں پر مرکوز کردیا گیا۔

Ishq_Positive_Pakistani_Movie_17_pctja_Pak101(dot)com

فلم کی اچھی بات یہ ہے کہ دورانیہ دو گھنٹے سے بھی کم ہے اس لیے دیکھتے ہوئے بوریت کا احساس نہیں ہوتا اور یہ فلم کی تکنیکی خامیوں سے بچاؤ کابھی ایک اچھا طریقہ ہے۔

فلم اپنے پہلے تین دنوں میں ایک کروڑ سے زیادہ کا بزنس کرچکی ہے ۔

Facebook
Twitter
LinkedIn
Print
Email
WhatsApp

Never miss any important news. Subscribe to our newsletter.

مزید تحاریر

آئی بی سی فیس بک پرفالو کریں

تجزیے و تبصرے