پاکستان کی 10 فی صد آبادی ہیپاٹائٹس میں مبتلا

[pullquote]دوسرے ملکوں کی طرح پاکستان میں بھی ہیپاٹائٹس تیزی سے پھیل رہا ہے۔ ڈاکٹروں کے مطابق ہیپاٹائٹس کینسر کے بعد دوسرا موذی مرض ہے اور اسپتالوں میں آنے والا ہرتیسرا مریض ہیپاٹائٹس میں مبتلا ہے۔
[/pullquote]

ایک میڈیکل رپورٹ کےمطابق پاکستان کی 10 فی صد آبادی ہیپاٹائٹس میں مبتلا ہے۔ زیادہ تر لوگوں کو ہیپاٹائٹس بی اور سی لاحق ہے جو خطرناک ثابت ہوسکتا ہے۔

لاہور کے سرکاری اسپتالوں میں ہرماہ ہیپاٹائٹس کے دس ہزار سے زائد مریض لائے جاتے ہیں جبکہ مریضوں کی تعداد کے مقابلے ادویات نہ ہونے کے برابر ہیں۔

ڈاکٹر وں کے مطابق ہیپاٹائٹس کی علامات میں بھوک نہ لگنا، اسہال، تھکاوٹ ، جِلد اورآنکھوں میں پیلاہٹ اور پٹھوں، جوڑوں و معدے میں درد شامل ہے، دیہی علاقوں کے لوگ ہیپا ٹائٹس میں زیادہ مبتلا ہورہےہیں۔

طبی ماہرین کا کہنا ہے کہ علاج کےلیے اتائیوں پاس جانے والے اوراسپتالوں میں دیر سے آنے والے ہیپاٹائٹس کےمریض مصیبت میں پڑ سکتے ہیں۔ اس حوالےسے لوگوں میں شعور اجاگر کرنے کی ضرورت ہے۔

Facebook
Twitter
LinkedIn
Print
Email
WhatsApp

Never miss any important news. Subscribe to our newsletter.

مزید تحاریر

تجزیے و تبصرے