ہوٹل میں طالبہ رابعہ کی موت، پولیس کیلئے معمہ

لاہور کےایک فائیواسٹار ہوٹل میں گولی لگنے سےہلاک ہونے والی طالبہ رابعہ کے موبائل ڈیٹا سے بھی پولیس کوکوئی مدد نہیں مل سکی۔ پولیس کا کہنا ہے کہ رابعہ کے ہوٹل میں داخل ہونے سے ہلاکت تک کا دورانیہ نو منٹ تھا ،28 گولیاں اور دو میگزین، ٹارگٹ کیا تھا، محرکات کا جائزہ لے رہے ہیں۔

تفصیلات کے مطابق لاہور کے فائیو اسٹار ہوٹل میں گولی لگنے سے لڑکی کی ہلاکت کا معاملہ پولیس کے لیے آسان کیس ثابت نہيں ہورہا ، بظاہر اب تک کے سارے اشارے خودکشی کی طرف جارہے ہیں لیکن ہوٹل کے واش روم سے جہاں سے لڑکی کی لاش برآمد ہوئی ، گولیوں کے دو خول کیس کو پیچیدہ بنارہے ہیں۔

پھر رابعہ کے اہل خآنہ کی پر اسرار خاموشی ، بات کرنے سے گریز ، مقدمہ کرنے سے انکار ، معاملے کو گھمبیر کررہا ہے ، رابعہ کے بارے میں کرکٹ کوچنگ اور کنیئرڈ کالج میں پڑھنے کی باتیں بھی غلط ثابت ہوچکیں ۔

رابعہ کے پرس سے پستول کے اٹھائيس میگزين برآمد ہونا بھی سوال اٹھار ہاہے کہ وہ خودکشی کرنے آئی تھی یا کسی کومارنے آئی تھی ،پولیس کے لیے اب کسی نتیجے پر پہنچنے کا آخری سہارا رابعہ کا موبائل ڈيٹا ہے ۔

پولیس کا کہنا ہے کہ رابعہ نے آخری دو کال واٹس ایپ پر کیں، رابعہ تین موبائل نمبر استعمال کرتی تھی،موبائل میں مستقل رابطے والوں نمبروں کی تفصیل حاصل کی جا رہی ہے۔

رابعہ کےہمسائیوں کاکہناہےکہ وہ ایک ملنسار لڑکی تھی، اسے کبھی گھر دیر سے آتے نہیں دیکھا ۔دوسری جانب پولیس نے ہوٹل کے چیف سیکیورٹی آفیسر اور3 خواتین سمیت 8 افراد کے بیانات ریکارڈ کر لئے ہیں ۔

باٹا پور کی رہائشی رابعہ نصیر4 بھائیوں کی اکلوتی بہن تھی، غم سے نڈھال اس کےگھرانے نےمیڈیا سے بات کرنےسےانکار کردیا،صرف اتناکہا کہ پولیس کو اپناکام کرنےدیں،تفتیش میں سب واضح ہو جائے گا۔

رابعہ کی ایک ہمسائی نےنام نہ بتانے کی شرط پر بتایاکہ رابعہ ملنسار لڑکی تھی،وہ شام کو اکثراکٹھےواک کرتیں،انہوں نےکبھی رابعہ کودیر سے گھر آتےنہیں دیکھا، نہ ہی کوئی ایسی اوچھی حرکت دیکھی۔رابعہ کے ساتھ آخر ہواکیا،کچھ سمجھ نہیں آرہا۔

دوسری جانب پولیس حکام کاکہنا ہے کہ ہوٹل میں رابعہ نصیرکےنام سےکوئی کمرہ بک نہیں تھا،موبائل فون کے ڈیٹا اور اجزا کی کیمیکل رپورٹ آنےپرہی رابعہ کی موت کےاصل محرکات سامنےآ ئیں گے،ہوٹل کے چیف سیکیورٹی آفیسر،4سیکیورٹی گارڈز اور3 خواتین سمیت 8 ملازمین کے بیانات ریکارڈ کرنے کے بعد انہیں چھوڑ دیا گیا ہے۔

ادھر کئی سوالات اب بھی تشنہ طلب ہیں،نائن ایم ایم پستول اور28 راؤنڈز کی رابعہ کےپاس موجودگی کیوں؟جائے واردات پر گولیوں کے 2 خول ملے،اگر معاملہ خودکشی ہے تو طالبہ نے2فائر کیسے کیے،اوراگر کسی نے قتل کیا ہے تو واش روم کادروازہ اندر سے بند کیوں تھا؟۔

Facebook
Twitter
LinkedIn
Print
Email
WhatsApp

Never miss any important news. Subscribe to our newsletter.

مزید تحاریر

تجزیے و تبصرے