بغیر پیراشوٹ کے 25 ہزار فٹ کی بلندی سے چھلانگ

امریکہ کے لیوک ایکنز پہلے ایسے انسان ہیں جنھوں نے کامیابی کے ساتھ 25 ہزار فٹ کی بلندی سے بغیر پیراشوٹ کے چھلانگ لگائی اور بحفاظت جال میں گرے۔ مسٹر ایکنز نے مختلف بلندیوں سے تقریباً 18 ہزار بار چھلانگ لگا رکھی ہے۔ انھوں نے یہ چھلانگ جنوبی کیلیفورنیا کے سیمی ویلی میں لگائی اور جال کے مرکز میں گرے۔ دو منٹ پر مشتمل ان کی مہم کو فوکس ٹی وی پر براہ راست نشر کیا گیا۔

مسٹر ایکنز نے مختلف بلندیوں سے تقریبا 18 ہزار بار چھلانگ لگا رکھی ہے… گرنے کے دوران 42 سالہ ایکنز نے 120 میل یعنی تقریباً 193 کلومیٹر فی گھنٹے کی رفتار حاصل کی۔ انھوں نے اعتراف کیا کہ چھلانگ لگانے سے قبل وہ نروس تھے۔ انھوں نے کہا ’یہ بس ہو گیا۔ میرے منہ سے تو الفاظ نکل ہی نہیں رہے ہیں۔‘ انھوں نے کہا کہ ایک وقت وہ اس چھلانگ کو منسوخ کرنے کا ارادہ کر رہے تھے کیونکہ انھیں حفاظتی اقدام کے طور پر پیراشوٹ پہننے کا حکم دیا گیا تھا اور اس کے اضافی وزن کی وجہ سے ان کا گرنا اور بھی مشکل ہو جاتا۔
تاہم منتظمین نے چھلانگ سے ذرا قبل یہ شرط ہٹا لی۔

اس چھلانگ کے لیے انھوں نے دوسال مشق کی …ان کے ترجمان جسٹن ایکلن نے کہا ’ایکنز کی چھلانگ ان کے 26 سالہ کریئر کی انتہا ہے جس میں انھوں نے بغیر پیراشوٹ اور ونگ سوٹ کے سب سے زیادہ بلندی سے اپنا ذاتی اور عالمی ریکارڈ قائم کیا ہے۔‘ ایکنز جو کہ امریکہ میں پیراشوٹ ایسوسی ایشن میں مشیر ہیں انھوں نے بتایا کہ ان کے دوست کو دو سال قبل یہ خیال آیا تھا۔

Facebook
Twitter
LinkedIn
Print
Email
WhatsApp

Never miss any important news. Subscribe to our newsletter.

مزید تحاریر

آئی بی سی فیس بک پرفالو کریں

تجزیے و تبصرے