دہشت گردوں پر زمین تنگ کردی گئی ہے، آرمی چیف

آرمی چیف جنرل راحیل شریف نے کہا ہے دہشت گردوں پر زمین تنگ کردی گئی ہے، آخری حد تک ان کا پیچھا کیا جائے گا۔ پائیدار امن کے لیے ضرب عضب ملک بھر میں بھرپور عزم کے ساتھ جاری رہے گا۔

آرمی چیف بلند ترین پولو گراؤنڈ میں شندور فیسٹیول سے خطاب کر رہے تھے ،انہوں نے کہا کہ شندور میلہ دہشت گردوں کو پیغام ہےکہ بلاخوف و خطر ہم اپنی روایات جاری رکھیں گے ۔

عوام اور افواج کی قربانیوں کا ثمر ہے کہ آج ہم پر امن فضا میں سانس لے رہےہیں ۔پائیدار امن کے حصول کےلیے ملک بھر میں مشن جاری رہے گا۔وہ دن دور نہیں جب ہمارا وطن تعلیم وترقی اور امن وسلامتی کی پہچان بنےگا۔

آرمی چیف نے کہا کہ شندور میلے کاانعقاد سیاحت کے فروغ کےلیے خوش آئند ہے ۔فیسٹیول کے منتظمین خراج تحسین کے مستحق ہیں۔خوشی ہویا مصیبت، پاک فوج دفاع وطن کیلیےقربانی دینےسےدریغ نہیں کریگی۔

ایس سی او فوج کا اہم ادارہ ہے جو عوام کو ٹیلی کام کی سہولت فراہم کررہاہے،تمام آفات اور مشکلات میں پاک فوج اور ایف سی نےعوام کا بھرپور ساتھ دیا،چترال اورگلگت بلتستان زمینی آفات کا بھی شکار رہےہیں۔مجھے احساس ہےکہ چترال اورگلگت کےلوگ مشکل دورسےگزر رہےہیں۔

Facebook
Twitter
LinkedIn
Print
Email
WhatsApp

Never miss any important news. Subscribe to our newsletter.

مزید تحاریر

تجزیے و تبصرے