جامشورو،بولان ٹریفک حادثات،14افراد جاں بحق، متعدد زخمی

جامشورو میں سیہون روڈ پر مسافربس اور ٹرک میں تصادم سے 12افراد ہلاک اور 30 سے زائد زخمی ہوگئے ، زخمیوں میں بعض افراد کی حالت نازک بتائی جاتی ہے ۔ جاں بحق ہونےوالوں میں ایک بچہ بھی شامل ہے۔ دوسری طرف بولان میں ایک حادثے میں 2 افراد جاں بحق ہوگئے۔ ایس ایچ او جامشورو ہارون رشید کےمطابق خوفناک حادثے کا شکار ہونیوالی مسافر بس ڈیرہ اسماعیل سے کراچی جارہی تھی کہ جامشورو میں پٹارو کالج کے قریب ڈرائیور کی غفلت کے باعث سڑک کنارے کھڑے ٹرک سے جاٹکرائی ۔

عینی شاہدین کے مطابق بس کا ڈرائیور موبائل فون پر بات کرتے ہوئے تیز رفتاری سے گاڑی چلا رہا تھا ۔حادثے میں بچوں اور خواتین سمیت12 افراد ہلاک اور 30 سے زائد زخمی ہوئے۔ امدادی ٹیموں نے زخمیوں اور لاشوں کو فوری طور پر جامشورو اسپتال پہنچایا جہاں سے شدید زخمی ہونیوالے بعض مسافروں کو سول اسپتال حیدرآباد منتقل کرکے طبی امدادی دی جارہی ہے ۔ اسپتال انتظامیہ کے مطابق مرنیوالوں کی شناخت تاحال نہیں ہوسکی۔

ادھربلوچستان کے ضلع بولان کے قریب کار اور منی ٹرک میں بھی تصادم کے نتیجے میں 2 افراد جاں بحق ہوگئے ۔لیویز ذرائع کے مطابق حادثہ نیشنل ہائی وئے پر مٹھڑی کے مقام پر پیش آیا جہاں کار اور منی ٹرک میں تصادم ہوا ، حادثے کے نتیجے میں کار میں سوار2 افراد جاں بحق ہوگئے۔ واقعہ کے بعد لیویز فورس نے موقع پر پہنچ کر لاشیں مقامی اسپتال پہنچادیں اور واقعہ سے متعلق مزید کارروائی کررہی ہے۔

Facebook
Twitter
LinkedIn
Print
Email
WhatsApp

Never miss any important news. Subscribe to our newsletter.

مزید تحاریر

تجزیے و تبصرے