کوہستان: ڈسٹرکٹ ریزولوشن کونسل نے تنازعات کو مصالحت کے ذریعے حل کرنے کی یقین دہانی کرائی ہے…

[pullquote]کوہستان ، ڈسٹرکٹ ریزولوشن کونسل نے پولیس کو یقین دلایا ہے کہ وہ ذاتی طورپر بھی عوامی تنازعات اور مقدمات میں بڑھ چڑھ کر بلاتفریق مصالحت کریں گے ۔[/pullquote]

منگل کے روز ڈی پی او کوہستان عبدالعزیز آفریدی کی زیر صدارت اجلاس میں مختلف علاقوں سے کمیٹی ممبران نے شرکت کی ۔ اس موقع پر ڈی ایس پی ہیڈ کوارٹر زاہدالرحمن بھی موجود تھے ۔ ڈی ۔آر ۔ سی ممبران سے بات چیت کرتے ہوئے ڈی پی او کوہستان کا کہنا تھا کہ لوگوں کے متنازعہ مسائل کے حل کی کوشش کی جائے تاکہ علاقے میں امن کی فضاء قائم ہوسکے اور ضلع سے جرائم کا خاتمہ ہو۔ انہوں نے ممبران کو پولیس کا مکمل سپورٹ اور تعاون کا یقین دلایا ،جس پر ممبران ڈی آر سی نے اس عزم کا اعادہ کیا کہ وہ ہر طرح کے مسائل حل کرنے کی بھرپور کوشش کریں گے

Facebook
Twitter
LinkedIn
Print
Email
WhatsApp

Never miss any important news. Subscribe to our newsletter.

مزید تحاریر

تجزیے و تبصرے