گلگت بلتستان میں ملازمتوں کی فراہمی ہماری ترجیح ہے، ابراہیم ثنائی

گلگت بلتستان کے وزیر اطلاعات نے کہا ہے کہ اعلیٰ تعلیم یافتہ لوگوں کو ملازمتیں دینے کیلئے بلتستان یونیورسٹی، اقتصادی رہداری منصوبہ اور کالجوں میں لیکچرار کے پوسٹوں پر تعینات کیا جائے گا۔انہوں نے گلگت سکردو روڈ کی تعمیر میں تاخیر لوگوں تنقید پر شدید براہمی کا اظہا ر کرتے ہوئے اسے سیاسی مخالفیں کی مخالفت برائے مخالفت قرا ر دیا ہے۔یہ باتیں انہوں نے اسلام آباد کے ایک نجی ریڈیو ایف ایم 99 ریڈیو نیوز نیٹ ورک کو دیئے گئے ایک خصوصی انٹرویو میں کہی ہے ۔

انہوں نے کہا کہ یونیورسٹیوں سے فارغ ہونے والے نوجوانوں کو ملازمتیں دینے کیلئے بلتستان یونیورسٹی،اقتصادی راہداری منصوبہ اور کالجوں میں لیکچرار کے پوسٹوں پر تعینات کیا جائے گا۔انہوں نے کہاکہ گلگت بلتستان کے مختلف کالجوں میں 80کے قریب لیکچرار کی پوسٹوں خالی ہیں جنہیں فیڈرل سروس کمیش کے ذریعے مشتہر کیا جا چکا ہے۔بلتستان یونیورسٹی بن رہی ہے وہاں لوگوں کو ملازمتیں ملیں گی۔اور اسی طرح دیامر اور ہنزہ نگر قراقرم یونیورسٹی کے شاخیں کھولی جا رہی ہیں ۔جہاں پر بے ماسٹر ایم فل اور پی ایچ ڈی کے سند رکھنے والوں ملازمتیں ملیں گی۔اورکچھ لوگوں کو پاک چائنہ اقتصادری راہداری منصوبے میں بھی ملازمت کا موقع ملے گا۔تعمیر میں تاخیر لوگوں تنقید پر شدید براہمی کا اظہا ر کرتے ہوئے اسے سیاسی مخالفیں کی مخالفت برائے مخالفت قرا ر دیا ہے۔

انہوں نے کہا کہ گلگت سکردو روڈ موجودہ حکومت کے دورمیں ہی بنے گی ۔انہوں نے کہا کہ سابقہ دور بلتستان سے تعلق رکھنے وزیر اعلیٰ کے ہوتے ہوئے اس روڈ پر کوئی کام نہیں ہوا مگر کسی کوئی احتجاج نہیں اب موجود حکومت گلگت بلتستان میں ترقیاتی کام کر رہی ہے ۔ اس کے باوجود کچھ احتجاج کر رہے ہیں جس پر انہوں نے حیرانی کا اظہا ر کرتے ہوئے اسے سیاسی مخالفیں کی مخالفت برائے مخالفت قرا ر دیا ۔ابراہم ثنائی کا کہناتھا کہ وہ ان محض ان لوگوں کو جواب دہ انہوں انہیں ووٹ دیا ہے ۔جن لوگوں ووٹ نہیں دیا انہیں وہ جواب دہ ہرگز نہیں ہے۔اس لئے ایسے لوگوں کے دباؤمیں آ کر کوئی کام نہیں کریں گے ۔صوبائی وزیر کے بقول انہیں ریاستی امور حکومت کے ذریعے چلانی ہے جس احتجاج کرنے والوں کی باتیں ہرگز قبول نہیں کریں گے۔بلکہ اپنے ووٹر اور عوام کے مطالبے کے مطابق کام کریں گے۔ایک سوال کے جواب میں ان کہناتھا کہ حکومت کی خامیوں پر تنقید ضرور کرنا چاہیے مگر حکومت کی تعمیری کاموں پرحکومت کی تعریف بھی کرنی چاہیے۔ ان کا یہ بھی کہناتھا کہ مخالفین کو موجودہ آسمان سے تارے لے کے آئیں تو اس تعریف نہیں کریں گے۔

Facebook
Twitter
LinkedIn
Print
Email
WhatsApp

Never miss any important news. Subscribe to our newsletter.

مزید تحاریر

تجزیے و تبصرے