ایکٹر ان لا کی موسیقی ریلیز کردی گئی

کراچی کے مقامی ہوٹل میں ایک تقریب کے دوران عید الاضحیٰ پر ریلیز ہونے والی فلم ایکٹر ان لا کا ساؤنڈ ٹریک ریلیز کردیا گیا۔

تقریب میں ساؤنڈ ٹریک کی ریلیز کے علاوہ فلم کے ایک گانے ’دل ڈانسر‘ کی ویڈیو بھی پیش کی گئی جسے عاطف اسلم کی آوازمیں ریکارڈ کیا ہے۔ تقریب میں عاطف اسلم بھی موجود تھے جنہوں نے اپنی آواز میں یہ گانا لائو سنایا۔

Atif Aslam performing live at the music launch

تقریب کے سٹیج کو ایک عدالت کےسیٹ کی طرح سجایا گیا تھا جس میں جج کی کرسی پر فلم کے میوزک کمپوزر شانی ارشد شریف فرما تھے جبکہ دیگر کرسیوں پر فلم کی کاسٹ اور گلوکار عاطف اسلم براجمان تھے۔ باصلاحیت اداکار اورگلوکار احمد علی بٹ مجرموں کے کٹہرے میں
کھڑے تقریب کی میزبانی کے فرائض انجام دے رہے تھے۔

Ahmed Ali Butt Hosting the music launch

ایکٹر ان لا کے ساونڈ ٹریک میں کل پانچ گانے شامل ہیں جنہیں راحت فتح علی خان، عاطف اسلم، شانی ارشد، اسرار شاہ اور سیج بینڈ کے جنید شاہ کی آوازوں میں ریکارڈ کیا گیا ہے۔

اس موقع پر فلم کے ہدایتکار نبیل قریشی کا کہنا تھا کہ انہوں نے فلم کی موسیقی پر بہت محنت کی ہے اور میوزک کمپوزر شانی ارشدنے اپنی تخلیقی صلاحیتوں کو بروئے کار لاتے ہوئے بہترین تصوراتی موسیقی ترتیب دی ہے جو یقینا ہر کسی کوپسند آئے گی اور اپنا ایک مقام بنائے گی۔

آئی بی سی سے بات کرتے ہوئے نبیل قریشی نے کہا کہ یہ فلم میوزیکل فلم نہیں ہے لیکن اس کے گانوں پر بہت محنت کی گئی ہے۔ نبیل قریشی کا مزید کہنا تھا کہ فلم کے پانچ گانوں میں پہلے گانے کی ویڈیو ریلیز کردی گئی ہے جبکہ باقی چار گانوں کی ویڈیوز بھی اس ہی طرح فلم سے قبل ریلیز کردی جائیں گی۔

IMG-20160801-WA0088

فلم کی پروڈیوڈسر فضا علی مرزا کا کہنا تھا کہ انہیں یہ کہتے ہوئے فخر محسوس ہورہا ہے کہ انہوں نے نہ صرف ایک اچھی فلم بنائی ہے بلکہ اس کے لیے اچھا میوزک بھی ترتیب دیا ہے۔ انھوں نے کہا کہ ان کے لیے اس سے بڑھ کر فخر کی اور کوئی بات نہیں کہ فلم میں عاطف اسلم، راحت فتح علی خان اور اسرار شاہ جیسے معروف اور بین الاقوامی گلوکاروں نے گانے گائے ہیں۔

فلم کے ڈسٹری بیوٹرز اردو ون پکچرز کی نینا کاشف نے کا کہنا تھا کہ ایکٹر ان لا کی میوزک البم کی تیاری میں شامل ٹیم کے تمام ممبران نے اپنی تخلیقی صلاحیتوں کا بھرپور مظاہرہ کیا ہے اور ہمیں امید ہے کہ فلم میں موجود تمام ہی گانے سننے والوں کو پسند آئیں گے اور ہمیشہ یاد رکھے جائیں گے۔

اس موقع پر معروف اداکار جاوید شیخ نے اپنے خیالات کا اظہار کرتے ہوئے کہا کہ وہ فلم میں موجود نہیں لیکن اس فلم کو وہ اپنی فلم سمجھتے ہیں کیونکہ یہ پاکستان کی فلم ہے اور پاکستانی فلم کی کامیابی ہم سب کی کامیابی ہے۔

IMG-20160801-WA0089

ایکٹر ان لا ایک سوشل کامیڈی فلم ہے جس کی ہدایات نبیل قریشی نے دی ہیں اور پروڈیوسر فضا علی مرزا ہیں۔ فلم کی اہم کاسٹ میں فہد مصطفیٰ، مہوش حیات، اور بھارتی اداکار اوم پوری کے علاوہ علی خان، سلیم معراج اور صبور علی شامل ہیں۔

Facebook
Twitter
LinkedIn
Print
Email
WhatsApp

Never miss any important news. Subscribe to our newsletter.

مزید تحاریر

تجزیے و تبصرے