چترال: وادئ کیلاش میں جھڑپ کے دوران 5 ‘دہشت گرد’ ہلاک

چترال: خیبرپختونخوا کے ضلع چترال کی وادئ کیلاش میں حساس اداروں اور سیکیورٹی فورسز کے آپریشن میں مبینہ طور پر 5 غیر ملکی دہشت گرد ہلاک ہوگئے۔ سیکیورٹی حکام کا کہنا تھا کہ ‘حساس اداروں کو وادئ کیلاش کے بمبوریت گاؤں کے قریب دہشت گردوں کی افغانستان سے پاکستانی علاقوں میں نقل و حرکت کے بارے میں اطلاعات ملی تھیں’۔ سیکیورٹی فورسز نے علاقے کو گھیرے میں لیا اور دہشت گردوں کے خلاف ٹارگٹڈ آپریشن کا آغاز کیا۔

سیکیورٹی حکام نے تصدیق کی کہ آپریشن کے دوران مسلح جھڑپ میں 5 دہشت گرد ہلاک ہوگئے، سیکیورٹی فورسز نے آپریشن کے دوران مذکورہ دہشت گردوں کے قبضے سے بڑی مقدار میں اسلحہ بھی برآمد کیا ہے۔ سیکیورٹی حکام کا کہنا تھا کہ آپریشن کے بعد علاقے کی سیکیورٹی میں غیر معمولی اضافہ کردیا گیا ہے۔

خیال رہے کہ اس سے قبل دو مختلف واقعات میں افغانستان سے ہونے والی دراندازی میں ‘دہشت گرد’ کالاش سے 2500 بکریاں اور بھیڑے اپنے ہمراہ لے گئے تھے جبکہ ان دونوں واقعات میں 3 شہری بھی جاں بحق ہوئے تھے۔ اس کے علاوہ کالاش کے گاؤں بمبوریت میں ڈکیتوں اور مقامی شہریوں کے درمیان ہونے والے مسلح تصادم میں دو حملہ آوروں کو گرفتار اور ایک کو ہلاک کردیا گیا تھا۔

Facebook
Twitter
LinkedIn
Print
Email
WhatsApp

Never miss any important news. Subscribe to our newsletter.

مزید تحاریر

تجزیے و تبصرے