ریو اولمپکس کی افتتاحی تقریب سے قبل ویمن فٹ بال کا آغاز

ریو اولمپکس کی افتتاحی تقریب سے قبل ویمن فٹ بال کا آغاز ہوگیا ہے جس میں میزبان برازیل نے چین کو مات دے دی۔ اولمپکس فٹ بال کے میچز برازیل کے مختلف شہروں میں ہورہے ہیں۔

پہلے روز ویمن ایونٹ میں چھ میچز کھیلے گئے۔ ان مقابلوں میں میزبان برازیل نے چین کو تین صفر سے مات دی۔ساؤپاؤلو میں کھیلے گئے میچ میں کینیڈا نے آسٹریلیا کو دو صفر سے زیر کیا، جرمنی نے زمبابوے کو باآسانی چھ ایک کے اسکور سے ہرایا، امریکا نے نیوزی لینڈ کو دو صفر سے شکست دے دی، فرانس نے بھی حریف ٹیم کولمبیا پر ہاتھ صاف کیا اور اُنہیں چار صفر سے ٹھکانے لگایا۔ ایک اور میچ میں سوئیڈن نے جنوبی افریقا کو ایک صفر سے شکست دی۔

Facebook
Twitter
LinkedIn
Print
Email
WhatsApp

Never miss any important news. Subscribe to our newsletter.

مزید تحاریر

آئی بی سی فیس بک پرفالو کریں

تجزیے و تبصرے