پاکستان بلا تفریق تمام دہشت گرد گروپوں کے ٹھکانے ختم کرے، مارک ٹونر

امریکی محکمہ خا رجہ کے ترجمان مارک ٹونر نے کہا ہے کہ امریکا چاہتا ہے کہ دہشت گردی کےخلاف پاکستان اوربھارت تعاون کریں اور پاکستان ان گروپوں کےخلاف بھی کارروائی کرے جو ہمسایہ ممالک پرحملوں میں ملوث ہیں چاہے وہ خود پاکستان کے لیے خطرہ نہ ہوں۔

مارک ٹونر نے ایک بریفنگ کے دوران بتایا کہ دہشت گردی دونوں ممالک کے لیے ایک حقیقی خطرہ ہیں۔ پاکستان بلا تفریق تمام دہشت گرد گروپوں کےٹھکانےختم کرے ۔ انھوں نے کہا امریکا چاہتا ہے کہ دہشت گردی کےخلاف پاکستان اوربھارت تعاون کریں اور اس سے نمٹنے کے لیے دونوں ممالک کو مل کر کام کرنے کی ضرورت ہے۔

پاکستان، چین، افغانستان، تاجکستان کی فوجی قیادت کے اجلاس کے حوالے سے مارک ٹونر کا کہنا تھا کہ چین کی جانب سے اس معاملے کو آگے بڑھانا خوش آئند اور مثبت عمل ہے اور امریکا اسے تعمیری سمجھتا ہے ۔ مارک ٹونر نے مزید کہا کہ خطے کے ممالک دہشت گردی سے متاثر ہیں اسی لیے امریکا چین کی ان کوششوں کو منفی انداز میں نہیں دیکھتا بلکہ اسے ایک مثبت قدم قرار دیتا ہے ۔

ٹونر نے اس بات پر زور دیا کہ پاکستان بلا تفریق تمام دہشت گرد گروپوں کےٹھکانےختم کرے ۔ ان کاکہنا تھا کہ پاکستان ان گروپوں کےخلاف بھی کارروائی کرے جو ہمسایہ ممالک پرحملوں میں ملوث ہیں اورایسے گروپوں کے خلاف بھی کارروائی کرے جو خود اس کے لیے خطرہ نہیں۔ مارک ٹونر نے کہا کہ پاکستان کو تمام دہشت گرد گروپوں کےٹھکانےختم کرنےچاہیے۔

Facebook
Twitter
LinkedIn
Print
Email
WhatsApp

Never miss any important news. Subscribe to our newsletter.

مزید تحاریر

تجزیے و تبصرے