اب میں نہیں کام بولے گا، وزیراعلیٰ سندھ

وزیر اعلیٰ سندھ مراد علی شاہ کا کہنا ہے کہ میں نہیں بولوں گا میرا کام بولے گا ،عوام کی خدمت کرنا ہی میری ترجیح ہے ،اگر کوئی غلط کام ہوا ہے تواسے درست کرنے کی کوشش کروں گا۔

وزیر اعظم نواز شریف سے ملاقات کے بعد وزیر اعلیٰ سندھ مراد علی شاہ اسلام آباد میں نیوز کانفرنس کر رہے تھے، ان کا کہنا تھا کہ وزیر اعظم نے اپنی مکمل حمایت کا یقین دلایا ہے۔پیپلزپارٹی کی پالیسی عوامی پالیسی ہے۔ وزیراعلی سندھ نے کہا کہ مجھے سندھ کے عوام نے چنا ہے،محترمہ نے مجھے سیاست میں آنے کے لیے قائل کیا،محترمہ مجھے اس منصب پردیکھ کرخوش ہورہی ہونگی، قیادت کا پورا اعتماد حاصل ہے ، لیکن رہنمائی قیادت سے ہی لوں گا۔

انہوں نے مزید کہا کہ حلف اٹھائے ایک ہفتہ ہوگیا ، میڈیا نے حوصلہ افزائی کی، اس سے ہمت بڑھی ہے،رینجرز کے پاس 90 روز کے اختیارات کراچی میں اے ٹی اے کے تحت ہیں،وزیراعظم کے ساتھ پہلی ملاقات تھی، انہیں سندھ کے مسائل سے آگاہ کیا۔

Facebook
Twitter
LinkedIn
Print
Email
WhatsApp

Never miss any important news. Subscribe to our newsletter.

مزید تحاریر

تجزیے و تبصرے