ویزا اور ہاشو ہوٹلز کے درمیان شراکت داری کے معاہدے پر دستخط

حال ہی میں کراچی میں منعقد ایک تقریب میں ویزا نے اپنے کارڈ ہولڈر صارفین کو ہاشو ہوٹلزمیں خصوصی مراعات دینے کے لیے ہاشو ہوٹلز کے ساتھ معاہدے پر دستخط کیے۔

معاہدے کے مطابق ویزا کارڈ ہولڈرز کو پرل کانٹی نینٹل اور میریٹ برانڈ کے ہاشو ہوٹلز میں رہائش اور طعام پر خصوصی مراعات دی جائیں گیں جس میں ہفتے کے آخر میں صارفین ایک کمرے کے ساتھ ایک کمرہ مفت کی سہولت سے بھی فائدہ اٹھا سکتے ہیں جبکہ گولڈ کارڈ ہولڈرز کو پرل کانٹی نینٹل او میریٹ ہوٹلز کے تمام ریستورانوں میں مجمعوعی بل پر ۱۵ فیصد رعایت دی جائے گی۔

اس موقع پر ویزا کے کنٹری مینیجر برائے پاکستان اور افغانستان کامل خان نے کہا کہ ’ہم اپنے کارڈ ہولڈرز کو مختلف سہولیات کی فراہمی پر مسلسل عمل پیرا ہیں اور ہاشو گروپ کے ساتھ کام کرتے ہوئے ہم اپنے صارفین کے لیے ویزا کارڈ کے تجربے کو مزید بہتر بنائیں گے۔‘

تقریب میں موجود ہاشو ہوٹلز کے چیف مارکیٹنگ آفیسر اینڈریو ایش مور نے کہا ہے کہ ’ویزا دنیا بھر میں موجود اپنے نیٹ ورکس کی بدولت ہاشو ہوٹلز کے لیے بہترین شراکت دار ثابت ہوسکتاہے۔ اورہم آئندہ بھی ویزا کارڈ ہولڈرز کو مزید منفرد سہولیات کی فراہمی کے لیے کام کرتے رہیں گے۔‘

معاہدے کے تحت ویزا کارڈ صارفین ہفتے میں کسی بھی دن ایئر پورٹس ٹرانسفر کےدوران ہاشو ہوٹلز کے جم اور بہترکمرے کے حصول کے ساتھ ساتھ رہائش میں ۲۰ فیصد رعیات سے مستفید ہوسکتےہیں۔

پاکستان میں ویزہ کارڈ کے استعمال میں تیزی سے اضافہ ہورہا ہے اور اس وقت ویزہ کارڈ کے تقریبا ۲۷ ملین صارفین موجود ہیں۔ پاکستان بھر میں سفر کرنے والوں کی کثیر تعداد خریداری کے بعد ادائیگی کے کے لیے کریڈٹ یا ڈیبٹ کارڈ کا استعمال کررہی ہے اور سب سے زیادہ ترجیح ویزا کارڈ کو دی جاتی ہے۔

Facebook
Twitter
LinkedIn
Print
Email
WhatsApp

Never miss any important news. Subscribe to our newsletter.

تجزیے و تبصرے