کورنیٹو پاپ راک سیزن ون کی تیسری ویڈیو

باڈی بیٹ ایونٹس اینڈ پی آر اور امپیکٹ ایکٹیویشن کی جانب سے کورنیٹو پوپ راک کے تیسرے میوزک ویڈیو کی ریکارڈنگ کی جاچکی ہے۔

یہ میوزک ویڈیو ’پیار ویار‘ قرہ العین بلوچ کی آوازمیں ہے جس میں معروف گلوکار نوری بھی موجودہیں۔ ویڈیو کی ہدایت ان کٹ سٹوڈیو کے امان احمد نے دی ہیں جبکہ مرکزی خیال باڈی بیٹ پی آر اینڈ ایونٹس اور امپیکٹ ایکٹیویشن کا ہے۔ گانے کی موسیقی بی آئی وائی نے ترتیب دی ہے۔ قرہ العین بلوچ کی یہ پہلا گانا ہے جس کے بول اور دھن انھوں نے خود لکھے ہیں۔

BTS (3)

قرہ العین بلوچ کا شمار پاکستان کی صف اول کی گلوکاراؤں میں ہوتا ہے۔ وہ کئی قومی ایوارڈز جیت چکی ہیں جن میں ۲۰۱۲ میں بہترین گلوکارہ و بہترین اوریجنل ساؤنڈ ٹریک کا لکس اسٹائل ایوارڈ اور پاکستان میڈیا ایوارڈ جبکہ ۲۰۱۳ کا ہم ایوارڈ اور اچیومنٹ ایوارڈ شامل ہیں۔

ویڈیو کے ڈائرکٹر امان احمد کا کہنا ہے کہ ’گانا پیا ویار آزادی کے ساتھ جینے اور زندگی کو بلا کسی خوف اور کھل کر جینے کے متعلق ہے۔‘

BTS (9)

کورنیٹو پوپ راک ایک موسیقی کا ایک قومی پلیٹ فارم ہے جس کا مقصد پاکستان میں پاپ موسیقی کو دوبارہ فروغ دینا ہے۔ کورنیٹو کے اس پلیٹ فارم کے ذریعے موسیقی کے شیدائیوں کے لیے مختلف سرگرمیوں کا انعقاد کیا جاتا ہے ۔اس پلیٹ فارم کے تحت کراچی، لاہور اور اسلام آباد میں میوزک کنسرٹ منعقد کیےجاچکے ہیں جبکہ تین میوزک ویڈیوز بھی ریلیز کی جاچکی ہیں۔ کورنیٹو پاپ راک کے سیزن ون میں اب تک کومل رضوی اور علی عظمت کی ویڈیوز ریلیز کی جاچکی ہیں۔

BTS (7)

کورنیٹو پاپ راک کے سیزن ون میں معروف گلوکارعلی عظمت، کومل رضوی، نوری، عمیر جسوال، قرم حسین، زو وساجی، قرہ العین بلوچ، اوربین الاقوامی شہرت یافتہ پاکستانی گلوکار علی ظفر شامل ہیں۔

یہ پلیٹ فارم نئے گلوکاروں اور مسیقاروں کو مواقع فراہم کرنے کے ساتھ ساتھ پاکستان کو مشہور ڈیزئنرز کو بھی اپنی تخلیقات دکھانے کا موقع فراہم کرتا ہے جن میں دیپک پروانی، نومی انصاری، آمنہ عقیل، منیب نواز اور بینش پرویز شامل ہیں۔

Facebook
Twitter
LinkedIn
Print
Email
WhatsApp

Never miss any important news. Subscribe to our newsletter.

مزید تحاریر

تجزیے و تبصرے