دوسری عالمی جنگ کے گرد گھومتی ایکشن فلم ’ڈنکرک‘کا ٹیزر جاری

دوسری عالمی جنگ کے گرد گھومتی ایکشن اور تھرل سے بھرپور فلم ’ڈنکرک‘کا ٹیزر جاری کردیا گیا۔

دوسری عالمی جنگ کے گرد گھومتی تھرل سے بھرپور فلم ’ڈنکرک‘ (Dunkirk)کا ٹیزر جاری کردیا گیا ہے۔کرسٹوفر نولن کی ہدایتکاری میں بننے والی اس فلم کی کہانی دوسری عالمی جنگ کے گرد گھوم رہی ہے جہاں جرمن فوج بیلجیئم،برطانیہ اور فرانس کے فوجیوں کو گھیر لیتی ہے جس کے بعد انہیں ریسکیو کیا جاتا ہے۔

فلم میں اداکاری کے جوہر دکھانے والوں میں ٹام ہارڈی،ہیمڈریزا ہیمیڈین،کینیتھ براناگھ،مارک ریلانس،جیک لوڈین اور ہیری اسٹائلز سمیت دیگر فنکار شامل ہیں۔ ایما تھامس کی پروڈیوس کردہ یہ فلم وارنر برادرز کے بینر تلے آئندہ برس 21جولائی کو نمائش کیلئے پیش کی جائے گی۔

Facebook
Twitter
LinkedIn
Print
Email
WhatsApp

Never miss any important news. Subscribe to our newsletter.

مزید تحاریر

تجزیے و تبصرے