گوہر رشید کا فلاحی اقدام

اسٹیج، ٹی وی اور فلم کے معروف اداکار گوہر رشید نے اعلان کیا ہے کہ وہ ہم ٹی وی کی ڈرامہ سیریل من مائل میں اپنے کردار میکائل کے پہنے ہوئے کپڑے ڈاؤن سینڈروم کا شکار بچوں کی مدد کے لیے نیلام کررہے ہیں۔

گوہر رشید گزشتہ دو سال سے ایک فلاحی تنظیم کراچی ڈاؤن سینڈروم پروگرام سے منسلک ہیں اور ڈاؤن سینڈروم کے متعلق آگاہی اور اس مرض میں مبتلا بچوں کی مدد کے لیے کوشاں ہیں۔

[News Byte] Gohar Rasheed to auction his clothes of Mann Mayal to raise money for a good cause (1)

اس نیلامی کے بارے میں گوہر رشید کا کہنا ہے کہ ’یہ بچے ہم سے الگ نہیں ہیں۔ یہ بھی ہمارے مستقبل کا حصہ ہیں اور ان کی مدد کرنا کسی نیکی سے کم نہیں۔ مجھے اس نیلامی میں حصہ لینے پربہت خوشی ہے اور میں امید کرتا ہوں کہ دیگر لوگ بھی اس کام میں حصہ لیں گے اور کراچی ڈاؤن سینڈروم پروگرام کے لیے رقم اکھٹی کرنے میں مدد کریں گے۔‘

ڈرامہ من مائل اور گوہررشید کے مداح ان ویب سائٹ لنکس پر کلک کرکے ’پیار کی بولی‘ نامی اس نیلامی کا حصہ بن سکتے ہیں.

http://www.kdsp.org.pk/auction/
https://www.facebook.com/kdsprogram/videos/663999860413979/

Facebook
Twitter
LinkedIn
Print
Email
WhatsApp

Never miss any important news. Subscribe to our newsletter.

مزید تحاریر

تجزیے و تبصرے