فواد خان پر اتنے پیسے خرچ کروں؟

عیدلاضحیٰ پر ریلیز ہونے والی فلم زندگی کتنی حسین ہے کے مصنف ڈاکٹر عبدالخالق کا کہنا ہے کہ فیروز خان سے پہلے یہ فلم فواد خان کررہے تھے تاہم فواد کے بھاری معاوضے کے سبب پروڈیوسر نے انہیں فلم میں کاسٹ کرنے سے معذوری ظاہر کردی۔

اس فلم کےگانےکی شوٹنگ کے دوران آئی بی سی سے خصوصی بات کرتے ہوئے انہوں نے بتایا کہ اس فلم کا اسکرپٹ تقریباَ َ تین سال قبل لکھ لیا گیا تھا جسے وہ سیونتھ سکائی انٹرٹینمنٹ کے مالک عبداللہ کادوانی کے پاس لے کر گئے جنہوں نے اس وقت فواد خان کو بطور ہیرو لینے میں تامل سے کام لیا کیونکہ فواد خان کا معاوضہ ساٹھ سے ستر لاکھ ہوچکا تھا۔

Abdullah-Kadwani-pakistani-actor...

خیال رہے کہ اس وقت فواد خان ڈرامہ سیریل ہمسفر اور زندگی گلزار ہے کے بعد ٹی وی کے سب پسندیدہ اداکار کا درجہ حاصل کرچکے تھے اور چند ماہ بعد ہی بالی وڈ کی فلم خوبصورت سائن کرنے کے بعد شوٹنگ کے لیے ممبئی چلے گئے تھے۔

عبدالخالق کے مطا.بق گزشتہ سال فلم کے موجودہ پروڈیوسر رفیق چودھری سے ملاقات کے بعد فلم کی عکس بندی کا آغاز کردیا گیا۔ انہوں نے بتایا کہ وہ اب بھی فواد خان کو کاسٹ کرنا چاہتے تھے مگر فواد نے بھارتی فلموں میں مصروفیت کے سبب معذرت کرلی۔

دلچسپ امر یہ ہے کہ فلم میں ہیروئین کےلیے حمائمہ ملک کا نام تجویز کیا گیا تھا، جن کے چھوٹے بھائی فیروز خان اب اس فلم کے ہیرو ہیں اور ان کے روبرو سجل علی ہیں۔

cCmk4di6

یہ فلم ایک ایسے نوجوان جوڑے کی کہانی جو کم عمری کی شادی اور بچے کی پیدائش کے بعد اس کی پرورش میں مشکلات کا شکار ہے اور اسی صورتحال کو رومان اور جزبات کی شکل دی گئی ہے۔

Facebook
Twitter
LinkedIn
Print
Email
WhatsApp

Never miss any important news. Subscribe to our newsletter.

مزید تحاریر

تجزیے و تبصرے