خواتین پر خنجر سے حملوں کے واقعات میں ملوث ملزم گرفتار

راولپنڈی: مورگاہ کے علاقے میں خواتین پر خنجر سے حملوں کے واقعات میں ملوث ملزم کو گرفتار کر لیا گیا۔ پولیس ذرائع کے مطابق مورگاہ کے علاقے میں خواتین پر خنجر سے حملہ کرنے والے ملزم کو گرفتار کر لیا گیا ہے۔ ملزم کو خاکے کی مدد سے گرفتار کیا گیا، پولیس ذرائع کا کہنا ہے کہ متاثرہ خواتین سے ملزم کی شناخت کرائی جائے گی،۔

گرفتار ملزم کہوٹہ کے نواحی قصبے کا رہائشی ہے۔راولپنڈی کے علاقے مورگاہ میں خنجر سے کئی خواتین کونشانہ بنا کر زخمی جا چکا ہے۔ چند روز قبل خنجروں کے وار سے ایک نرس جاں بحق اور ایک شدید زخمی ہو گئی تھی۔

Facebook
Twitter
LinkedIn
Print
Email
WhatsApp

Never miss any important news. Subscribe to our newsletter.

مزید تحاریر

تجزیے و تبصرے