میٹرک پاس پست قامت افضل خان کا قصور…!!!

[pullquote]
کوہستان کے علاقے کندیا سے تعلق رکھنے والا میٹرک پاس پست قامت افضل خان کی حکومت سے ملازمت کی اپیل …. [/pullquote]

افضل خان کہتا ہے کہ انسانوں سے مانگنے کا سوچ بھی نہیں سکتا،میری ہنر کا امتحان لیا جائے ،جس شعبے میں پاس ہوجاؤں اسی میں ملازمت دی جائے۔ وہ کہتا ہے کہ میں قلم کے ذریعے کمانا چاہتاہوں ، غریب ہوں مگر بے ضمیر نہیں ہوں ۔

فاقوں کی حالت میں دس سال رینگتے ہوئے گورنمنٹ ہائی سکول سیو سے میٹرک پاس کرچکا، سوچ بھی نہیں سکتا تھا کہ اتنی تذلیل ہوگی ، جس محکمے میں درخواست دی جاتی ہے اس کو کوڑے میں ڈال دیا جاتاہے ، آئندہ کسی کے پاس درخواست لیکر نہیں جاونگا۔

افضل خان کی عمر 19 سال ہے اور پیدائشی معزور اور پست قامت ہیں ۔ انہوں نے کمیلہ میں میڈیا نمائندوں کو بتایا کہ وہ کسی صورت بھیک نہیں مانگیں گے ۔ اُن کی زندگی کا مشن کچھ کرنا اور وہ اپنی قلم کے ذریعے کرنا چاہتاہے ، کمپیوٹر بھی جانتاہے مگر موقع دینے والا کوئی نہیں ۔

Facebook
Twitter
LinkedIn
Print
Email
WhatsApp

Never miss any important news. Subscribe to our newsletter.

مزید تحاریر

تجزیے و تبصرے