پاکستان اور افغانستان میں داعش کا سربراہ حافظ سعید ہلاک

پاکستان اور افغانستان میں داعش کا سربراہ حافظ سعید خان امریکی ڈرون حملے میں مارا گیا ۔ امریکی دفاعی حکام نے بھی تصدیق کردی اور کہا کہ حافظ سعید کو ننگر ہار میں نشانہ بنایا گیا ۔

غیر ملکی خبر ایجنسی نے امریکی دفاعی حکام کے حوالے سے بتایا کہ افغانستان صوبے ننگر ہار میں امریکی ڈرون حملے کے دوران پاکستان اور افغانستان کے لیے داعش کا سربراہ حافظ سعید مارا گیا ۔یہ ڈرون حملہ 26 جولائی کو کیا گیا تھا ۔

افغان سفیر عمر زخیل وال نے بھی ہلاکت کی تصدیق کرتے ہوئے بتایا کہ حافظ سعید کے ساتھ داعش کے متعدد سینئر کمانڈر اور جنگجو بھی مارے گئے ہیں ۔

حافظ سعید کا تعلق پاکستان کی اورکزئی ایجنسی سے تھا اور کالعدم تحریک طالبان پاکستان کے سربراہ ملا فضل اللہ سے اختلافات کے بعد وہ داعش میں شامل ہو گیا تھا ۔ حافظ سعید افغانستان کے ساتھ ساتھ پاکستان میں بھی داعش کا کمانڈرتھا ۔

Facebook
Twitter
LinkedIn
Print
Email
WhatsApp

Never miss any important news. Subscribe to our newsletter.

مزید تحاریر

تجزیے و تبصرے