پاکستان کا آئرلینڈ کے خلاف ورلڈکپ مہم کا آغاز

مالاہائیڈ: پاکستان کرکٹ ٹیم جمعرات اور ہفتے کو آئرلینڈ کے خلاف ہونے والے ون ڈے میچوں میں کامیابی حاصل کرکے ورلڈ کپ 2019 تک براہ راست رسائی کو یقینی بناسکتی ہے۔

پاکستان کرکٹ ٹیم انگلینڈ کے خلاف 5 میچوں کی سیریز سے قبل ون ڈے کی درجہ بندی میں 9ویں نمبرپر موجود ہے۔

ورلڈکپ 2019 کے لیے میزبان انگلینڈ اور درجہ بندی میں سرفہرست 7 ٹیمیں براہ راست کوالیفائی کریں گی۔

دوسری جانب درجہ بندی میں شامل آخری چار ٹیمیں دیگر 6 چھوٹی ٹیموں کے ساتھ 2018 میں کوالیفائنگ ٹورنامنٹ میں حصہ لیں گی جہاں سے دو ٹیمیں ورلڈ کپ میں رسائی کریں گی اور ورلڈ کپ کی 10 ٹیموں کا حصہ ہوں گی۔

پاکستان اس وقت آٹھویں نمبر پر موجود ویسٹ انڈیز سے 7 پوائنٹس پیچھے ہے۔

پاکستان کو ویسٹ انڈیز سے آگے نکلنے کے لیے آئرلینڈ اور انگلینڈ کے خلاف تمام میچوں میں کامیابی کی ضرورت ہوگی لیکن دونوں سیریز میں بہترین نتائج اس فرق کو بہت کم کریں گے۔

آئرلینڈ کی ٹیم پاکستان کے خلاف 0-2 کی کامیابی کی صورت میں وہ زمبابوے اور افغانستان کو پیچھے چھوڑتے ہوئے سرفہرست دس ٹیموں میں شامل ہوگی۔

انگلینڈ کے خلاف ون ڈے سیریز کے لیے 15 رکنی پاکستانی ٹیم میں ٹیسٹ سیریز کو برابر کرنے والے اسکواڈ سے 6 کھلاڑیوں کو شامل کیا گیا ہے۔

خبررساں ادارے اے ایف پی سے بات کرتے ہوئے پاکستان ٹیم کے کپتان اظہرعلی نے کہا کہ ‘آئرلینڈ ایک مشکل ٹیم ہے جبکہ اپنی کنڈیشنز میں مزید مشکل ہوتے ہیں’۔

ان کا کہنا تھا کہ ‘اگر آپ ان کی ورلڈ کپ میں اب تک کی کارکردگی کو دیکھیں تو انھوں نے بہت اچھا کھیلا ہے لیکن ہمارے پاس نئے کھلاڑی ہیں جو پراعتماد ہیں’۔

31 سالہ بلے باز نے کہا کہ ‘ون ڈے ٹیم کے لیے ٹیسٹ کی کارکردگی حوصلہ افزا ہے اور ہم اسی عزم اور صورت حال کو برقرار رکھیں گے لیکن ٹیسٹ ٹیم نے انگلینڈ کے خلاف اچھا کیا ہے اور ون ڈے ٹیم وہی سے کامیابی کا سلسلہ جاری رکھے گی’۔

[pullquote]اسپن کا خطرہ
[/pullquote]
اظہرعلی، سمیع اسلم، محمد حفیظ پاکستان کی ٹیسٹ ٹیم سے ون ڈے میں شامل ہونے والے مستند بلے باز ہیں جبکہ محمد عامر، وہاب ریاض اور یاسرشاہ باولنگ میں شامل ہوئے ہیں۔

اظہرعلی کا کہنا تھا کہ’ہماری ٹیم میں عماد وسیم اور محمد نواز کی صورت میں دو اچھے اسپنرز ہیں جبکہ یاسر شاہ اور شعیب ملک بھی بہت اہم ہوں گے’۔

پاکستان کی ون ڈے ٹیم میں تجربہ کار باؤلر عمرگل کی واپسی ہوئی ہے۔

32 سالہ عمرگل ورلڈ کپ 2007 میں آئرلینڈ کے خلاف شکست کاشکار ہونے والی قومی ٹیم کا حصہ تھے تاہم گزشتہ ڈیڑھ سال سے وہ ٹیم سے باہر تھے لیکن انھیں انگلینڈ کی کنڈیشنز میں تجربے کی بنا پر محمدعرفان پر ترجیح دی گئی ہے۔

دوسری جانب آئرلینڈ کو گزشتہ روز اس وقت شدید دھچکا لگا جب فاسٹ باؤلر بوئڈ رینکن نہ صرف پاکستان کے خلاف میچوں سے باہر ہوگئے بلکہ آسٹریلیا اور جنوبی افریقہ کے خلاف ہنوئی میں ہونے والے ون ڈے میچوں اور سیزن کے بقیہ مقابلوں سے بھی باہر ہوگئے ہیں۔

رینکن انگلش کاؤنٹی چمپیئن شپ میں سرے کے خلاف میچ کے لیے ٹریننگ کے دوران بائیں ٹانگ تڑوابیٹھے ہیں۔

آئرلینڈ نے رینکن کے متبادل کے طورپر کسی کھلاڑی کو ٹیم میں شامل نہ کرنے کا فیصلہ کیا ہے اور کریگ ینگ کی کہنی کے آپریشن کے بعد ٹیم میں واپسی اور ون ڈے کے بہترین کھلاڑی بیری مک کارتھی کو ٹیم میں پہلی دفعہ شامل کرکے اپنے اسکواڈ سے مطمئن ہے۔

جمعرات کو ہونے والا میچ دونوں ٹیموں کے درمیان ساتواں میچ ہوگا۔

پاکستان نے اب تک 4 میچوں میں کامیابی حاصل کی ہے جس میں گزشتہ سال ایڈیلیڈ میں ورلڈکپ کے دوران گروپ مرحلے میں ملنے والی کامیابی بھی شامل ہے.

قومی ٹیم نے اس میچ میں 7 وکٹوں سے فتح حاصل کی تھی جس میں پاکستان کی جانب سے سرفرازاحمد نے سنچری بنائی تھی جبکہ آئرلینڈ کی جانب سے ولیم پورٹرفیلڈ نے بھی سنچری بنادی تھی۔

Facebook
Twitter
LinkedIn
Print
Email
WhatsApp

Never miss any important news. Subscribe to our newsletter.

مزید تحاریر

آئی بی سی فیس بک پرفالو کریں

تجزیے و تبصرے