زندگی کتنی حسین ہے کے ساؤنڈ ٹریک کا اجرا

عید الاضحیٰ پر ریلیز ہونے والی فلم ’زندگی کتنی حسین ہے‘ کے میوزک کے اجرا کی تقریب گزشتہ ہفتے کراچی میں منعقد کی گئی۔

فلم میں کل سات گانے شامل ہیں جنہیں پاکستان اور ہندوستان کے مشہور گلوکاروں کی آواز میں ریکارڈ کیا گیا ہے۔ گلوکاروں میں مصظفیٰ زاہد، بلال سعید، فرحان شاہ، مومنہ مستحسن، ثنا ذوالفقاراور سکھوندر سنگھ شامل ہیں۔ گانوں کی موسیقی سہیل حیدر، فرحان شاہ اور پاکستانی بینڈ سوچ کے کمپوزر اور سنگر عدنان دھول نے ترتیب دی ہے جنہیں حالیہ آئفا ایوارڈ میں بہترین میوزک پروڈیوسر کی کیٹگری میں نامزد کیا گیا تھا۔

Musicians

تقریب میں میڈیا کے نمائندوں کے علاوہ فلم کی کاسٹ، مصنف، ہدایت کار اور پروڈیوسر بھی موجود تھے۔

ماہ میر سے نقادوں میں شہرت پانے والے فلم کے ہدایت کار انجم شہزاد نے صحافیوں کے تندو تیز سوالوں کا بہ خوبی مقابلہ کیا اور کہا کہ ’زندگی کتنی حسین ہے‘ ایک خوبصورت نغماتی فلم ثابت ہوگی۔ پروڈیوسررفیق چودھری کا کہنا تھا کہ وہ یہ فلم اس لیے بنارہے کہ پاکستان میں فلمی صنعت کو فروغ ملے اور لوگ اچھی فلمیں دیکھنے سینماؤں کا رخ کریں۔ فلم کی مرکزی کاسٹ فیروز خان اور سجل علی میڈیا کی توجہ کا مرکز رہے۔ واضح رہے کہ یہ فیروز اور سجل کی پہلی فلم ہے۔

ZKHH IMG (3)

اس موقع پر فلم کے نئے ٹریلر کے علاوہ فلم میں شامل تین گانے بھی سنائے گئے جنہیں فرحان شاھ ، مصظفیٰ زاہد اور عدنان دھول نے اسٹیج پر آکر پیش کیا۔

AdnanDhool(Soch)

MustufaZahid

تقریب کے انعقاد کی ذمہ داری رسپبیری پی آر اینڈ ایونٹس نے نبھائی۔

فلم زندگی کتنی حسین کے دسٹری بیوٹرز جیو فلمز ہیں۔

Facebook
Twitter
LinkedIn
Print
Email
WhatsApp

Never miss any important news. Subscribe to our newsletter.

مزید تحاریر

تجزیے و تبصرے