فلیٹ ٹینکر

پاکستان کی تاریخ میں تیار ہونے والا سب سے بڑا وارشپ لانچ کردیاگیا۔وارشپ فلیٹ ٹینکر کی تیاری کوپاکستان کی دفاعی پیداوار میں خودانحصاری کی جانب ایک اہم اور بڑاقدم قراردیاجارہاہے۔پاک بحریہ کا وارشپ "فلیٹ ٹینکر” ترکی کے اشتراک سے تیار کیاگیا۔

سال 2013 ءمیں ہونے والے معاہدے کے تحت پاکستان اور ترکی کے تعاون سے 17ہزار ٹن کا فلیٹ ٹینکرکراچی شپ یارڈ میں تیار کیا گیا۔

ترکی کی شپ بلڈنگ فرم سووما ٹیکنالوجی،ایس ٹی ایم اور کراچی شپ یارڈ انجینئرنگ ورکس نے مشترکہ طور پراس ٹینکر کو مقررہ وقت سے2 ماہ قبل تیار کرلیا،دہرے ہل پر مشتمل یہ ٹینکربین الاقوامی معیار کے مطابق تیار کیا گیا ہے،فلیٹ ٹینکر پاک بحریہ کے کارگو ترسیل اور لاجسٹک سپورٹ فراہم کرے گا۔یہ فلیٹ ہیلی کاپٹروں کے ذریعے جنگی آپریشن میں معاونت کی صلاحیت بھی رکھتا ہے،یہ جہاز جدید طبی سہولیات کے ساتھ جنگ اور امدادی آپریشن کے ساتھ دوسرے جہاز کو مدد فراہم کرنے کی صلاحیت رکھتا ہے۔ جنگی طیارے اس بیڑے سے اڑائے جاسکتے ہیں اور طیاروں کی فیولنگ بھی بیڑے سے کی جاسکتی ہے۔ صرف یہی نہیں وارشپ 3ماہ تک سمندر میں آزادانہ نقل وحمل کرنے کی صلاحیت رکھتا ہے،

17 ہزار ٹن وزنی جنگی بیڑے کی پاک بحریہ میں شمولیت کی تقریب کراچی میں ہوئی جس کا افتتاح تقریب کے مہمان خصوصی وزیراعظم نواز شریف نے کیا۔ اس موقع پر وزیراعظم نے پاکستانی اور ترک انجیئنرز کی کاوشوں کو سراہا اور امید ظاہر کی کہ آئندہ بھی دونوں ملک دفاعی شعبے میں تعاون جاری رکھیں گے۔۔ افتتاحی تقریب سے خطاب کرتے ہوئے وزیراعظم نوازشریف نے وار شپ فلیٹ ٹینکر کو یوم آزادی پر ترکی کا پاکستانی عوام کے لئے تحفہ قرار دیا،
افتتاحی تقریب میں وزیر اعلیٰ سندھ مراد علی شاہ ،گورنر سندھ عشرت العباد، وزیر دفاع خواجہ آصف اور دیگر وزراء نے شرکت کی۔پاک بحریہ کے سربراہ ایڈمرل ذکاءاللہ اور ترکی قومی دفاع کے وزیرفکری آئزک بھی تقریب میں شریک تھے ،

وزیراعظم نے وارشپ فلیٹ اور کراچی شپ یارڈ کی کامیابی کے لیے دعا کی اور شپ یارڈ ملازمین کے لیے 100ملین بونس کا بھی اعلان کیا۔

Facebook
Twitter
LinkedIn
Print
Email
WhatsApp

Never miss any important news. Subscribe to our newsletter.

مزید تحاریر

تجزیے و تبصرے