پاکستان کا خط پاکستانی قوم کے نام

السلام علیکم! امید ہے آپ سب لوگوں نے ایک دفعہ پھر میری آزادی کا جشن جوش وخروش کے ساتھ منایا ہوگاـ جب آگست کا میہنہ آتا ہے آپ لوگوں کی مجھ سے محبت دیکھنے لائق ہوتی ہے ـ مجھے بھی ایک خوشی کا احساس ہوتا ہے کہ مجھے یاد کیا جا رہا ہے مگر جوں ہی پندرہ آگست کی صبح آتی ہے آپ لوگوں کی محبت بھی جاگ کی طرح بیٹھ جاتی ہے آپ سب لوگ اپنے اپنے کاموں میی مصروف ہوجاتے ہو ـ اور میری جشن آزادی پر جو آپ لوگ کرپشن اور دیگر باتیی کرتے ہو کہ ہم آج سے عہد کرتے ہیی کہ سچے محب وطن بمیں گے کیونکہ مجھے آپ لوگوں کے اباؤاجداد نے کافی محنتوں کے بعد حاصل کیا ہے اور اپنے بچوں کو سب بتاتے ہو کہ ہمارے بڑوں نے بہت قربانیوں کے بعد حاصل کیا ہے. مگر وہ سب آپ لوگ بھول جاتے ہو ـ اور وہی کچھ کرنے لگتے ہو جو آزادی کے بعد سے آپ سب کرتے آئے ہو ـ کرپشن لوٹ کھسوٹ ـ قتل وغارت گری ایک دوسرے کے گلے کاٹنا اور اپنے ہی لوگوں کے ساتھ دھوکہ کرنا وہ سب کچھ آپ لوگ کرتے ہو جو کہ نہ اسلام میی ہے اور نہ میرے آئین میی ـ کبھی مجھے بچانے کے لئے مذہب کا سہارا لیا گیا کبھی سیاسی ساکھ بچانے کے لئے مجھے ڈھال بنا یا گیا حتی جس نے جتنا چاہا مجھے تباہ وبرباد کرنے میی کوئی کسر نہیی چھوڑی ـ

میرے لوگوں آپ تو پاکستانی نہیی ہو بلکہ ایک ہجوم میی بٹے ہوئے ہو ـ پنجابی سندھی بلوچی پٹھان بنے پھرتے ہو ـ کسی نے آج تک یہ نہیی کہا کہ میی پاکستانی ہوں ـ میرے چاہنے والوں اور مجھ میی رہنے والو ! میرے بارے میی آپ بہت کچھ جانتے ہو اور ہر چودہ آگست کو آپ میرے بارے میی لوگوں سے بہت کچھ جان لیتے ہو مگر میی اس بات پر پریشان ہوں کہ کہ مجھ سے آپ لوگوں کی محبت صرف آگست میی کیوں ہوتی ہے ـ یہ بات میی آپ کو بتادوں کہ اگر میی ہوں تو آپ لوگ قائم ہیی اگر میی نہیی تو آپ لوگوں کا بھی نام ونشان نہیی ہے ـ میرے جھنڈوں کو کاروبار کی حد تک مت لو میڈیا میی جیوے جیوے کرنا چھوڑ دو اپنے اداروں میی میری تعریفیی کرنا بند کردو میی آللہ کہ جانب سے آپ لوگوں کے َلئے ایک تحفہ ہوں میری قدر کرو اور میری ترقی کے لئے میرے بابا قائداعظم کے افکار کو اپنی زندگی میی لاؤ. یہ ناچ گانے ـ یہ ریلیاں نکالنے ـ سوشل میڈیا پر میرے گُن گانے سے بڑی بڑی تقریروں سے میرا دل آپ نہیی جیت سکتے اگر اپ نے مجھے پانا ہے تو سچا پاکستانی بننا ہوگا اپنے آپ میی پاکستانیت لانی ہوگی ہر دن کو چودہ اگست سمجھ کر منانا ہوگا ـ آپ ترقی کروگے علم کو عام کروگے تو لوگ تمھیی پہچانیی گے اور نام میرا ہوگا ـمجھ میی بہت سی راہیی ہیی مسخر کرو اور میری ترقی کے لئے آگے بڑھو اور مجھے میرے دل کو جیت لو ـ

Facebook
Twitter
LinkedIn
Print
Email
WhatsApp

Never miss any important news. Subscribe to our newsletter.

آئی بی سی فیس بک پرفالو کریں

تجزیے و تبصرے