کراچی: وزیراعلیٰ سندھ سے ایم کیو ایم کے وفد کی ملاقات

کراچی میں وزیراعلیٰ سندھ سے ایم کیو ایم کے4 رکنی وفد کی ملاقات ہوئی ہے۔ وفد نے ایم کیو ایم کے لاپتہ کارکنوں کے بارے میں آگاہ کیا ۔ پریس کلب کے باہر متحدہ کا بھوک ہڑتالی کیمپ جاری ہے ۔ وفد میں خواجہ اظہارالحسن،سیدسرداراحمد،کنورنویدجمیل،محمد حسین شامل ہیں،وزیر اعلیٰ کی ٹیم میں نثارکھوڑو،مولابخش چانڈیو،مرتضی اور راشد ربانی شامل ہیں۔

یاد رہے کہ متحدہ قومی موومنٹ کے تحت لاپتہ کارکنان کی بازیابی کے لئے پریس کلب کے باہر جاری بھوک ہڑتال چھٹے روز میں داخل ہوگئی ہے، گزشتہ روز پی پی پی کے وفد نے ایم کیو ایم کے رہنماؤں سے ملاقات کی تھی

Facebook
Twitter
LinkedIn
Print
Email
WhatsApp

Never miss any important news. Subscribe to our newsletter.

مزید تحاریر

تجزیے و تبصرے