آپریشن خیبر تھری،راجگل میں 40 دہشتگرد ہلاک

خیبر ایجنسی میں آپریشن خیبر تھری جاری ہے، سیکیورٹی فورسز نے خیبر ایجنسی کی وادی راجگل میں موجود دروں اور بلند پہاڑی مقامات پر کنٹرول سنبھال لیا ہے۔ آئی ایس پی آر کے مطابق آج وادی راجگال کے علاقے دامو درب میں سرچ آپریشن کیا گیا، آپریشن کے دوران بڑی مقدار میں گولا بارود کے اور آئی ای ڈیز بر آمد ہوئیں۔

?????????????????????????????????????????????????????????
?????????????????????????????????????????????????????????

گزشتہ ہفتے شروع ہونے والے آپریشن خیبر تھری میں اب تک 40 دہشت گرد مارے گئے جبکہ 21 دہشت گرد زخمی ہوئے، فضائی اور زمینی کاروائیوں میں اب تک دہشت گردوں کے 43 خفیہ ٹھکانے تباہ کیے گئے ہیں۔ کلیئر ہونے والے دشوار گزار بلند پہاڑی مقامات اور دروں پر سیکیورٹی فورسز اپنی پوزیشنز مستحکم کر رہی ہیں،آپریشن خیبر تھری پاک افغان سرحد کےا نتہائی قریبی علاقوں میں کیا جارہا ہے تاکہ دہشت گردوں کی سرحد کے آرپار نقل و حرکت روکی جا سکے۔

Facebook
Twitter
LinkedIn
Print
Email
WhatsApp

Never miss any important news. Subscribe to our newsletter.

مزید تحاریر

آئی بی سی فیس بک پرفالو کریں

تجزیے و تبصرے