گلگت : جگلوٹ سے بڑی مقدار میں اسلحہ اور گولیاں برآمد، دو افراد گرفتار

گلگت پولیس نے کاروائی کرتے ہوئے جگلوٹ سے بھاری مقدار میں جدید اسلحہ، کارتوس، آتش گیر مادہ اور پولیس یونفارم برآمد کیا۔ ایس ایس پی گلگت رانا منصور الحق نے میڈیا کو بریفنگ دیتے ہو ئے کہا کہ حساس ادروں کی خفیہ اطلاع پر پولیس نے رینجرز کے ہمراہ کاروائی کرتے ہوئے بھاری تعداد میں اسلحہ برآمد کیا۔

اس دوران دو ملزموں کو گرفتار کیا گیا جبکہ ایک آدمی فرار ہو نے میں کامیاب ہوا جس کو بھی بہت جلد گرفتار کیا جائے گا … ایس ایس پی کا مزید کہنا تھا کہ اسلحہ فرقہ واریت میں استعمال ہونا تھا۔ جسے بروقت کارروائی کر کے علاقے کو بڑی تباہی سے بچا لیاگیا۔

Facebook
Twitter
LinkedIn
Print
Email
WhatsApp

Never miss any important news. Subscribe to our newsletter.

آئی بی سی فیس بک پرفالو کریں

تجزیے و تبصرے