پاکستان ٹیسٹ کرکٹ کی نمبرون ٹیم

پاکستان نے آئی سی سی کی ٹیسٹ درجہ بندی میں روایتی حریف ہندوستان سے پہلی پوزیشن چھین کر درجہ بندی کی تاریخ میں پہلی مرتبہ یہ اعزاز حاصل کرلیا۔ ہندوستان اور ویسٹ انڈیز کے درمیان ٹیسٹ سیریز کے آخری میچ کا نتیجہ جیسے ہی برابری پر آیا پاکستان نے رویتی حریف ہندوستان سے ٹیسٹ کرکٹ میں پہلی پوزیشن چھین لی۔

مصباح الحق کی قیادت میں پاکستان ٹیم نے 2013 سے ٹیسٹ کرکٹ میں اپنی شاندار کارکردگی کا مظاہرہ کیا جہاں قومی ٹیم نے 10 سیریز کھیلیں جن میں سے 2 سیریز میں پاکستان کو شکست کا سامنا کرنا پڑا۔ قومی ٹیم نے سابق عالمی نمبر ایک آسٹریلیا کو متحدہ عرب مارات میں 0-2 سے وائٹ واش شکست دی تھی جبکہ مجموعی طورپر 4 سیریز میں کامیابی حاصل کی۔

پاکستان نے حال ہی میں انگلینڈ کو ان کی سرزمین میں دو ٹیسٹ میچوں میں شکست دے کر سیریز کو برابر کردیا تھا جس کے بعد قومی ٹیم کی درجہ بندی میں سرفہرست آنے کے واضح امکانات پیدا ہوئے اگر پاکستان اس سیریز میں کامیابی حاصل کرتا تو براہ راست پہلے نمبر پر آجاتا جس کے لیے ایجبسٹن ٹیسٹ میں اچھا موقع مل گیا تھا۔

پاکستان کو آئی سی سی کی درجہ بندی میں پہلی پوزیشن کے لیے ویسٹ انڈیز اور ہندوستان کے درمیان جاری سیریز کے نتیجے پر انحصار کرنا پڑا جہاں ہندوستان کو دوسے زیادہ میچوں میں کامیابی کی صورت میں پاکستان کو یہ پوزیشن نہیں مل سکتی تھی۔ ہندوستان اور ویسٹ انڈیز کے درمیان کھیلا گیا آخری میچ بارش کی نذر ہوا جس کے باعث بغیر کسی نتیجے کے اختتام پذیر ہوا تاہم ہندوستان نے سیریز 2-0 سے اپنے نام کرلی۔

Facebook
Twitter
LinkedIn
Print
Email
WhatsApp

Never miss any important news. Subscribe to our newsletter.

آئی بی سی فیس بک پرفالو کریں

تجزیے و تبصرے