پشاور میں ٹیکسی کے مسئلےکا حل

پشاور ميں اب کوئی ٹيکسی ڈرائيور مسافروں سے اضافی کرايہ وصول نہيں کرسکےگا کيونکہ شہر کی ضلعی حکومت نے اس مسئلے کا نسخہ ڈھونڈ نکالا ہے ۔

پشاور میں اب کسی بھی شہری کو ٹيکسی ڈراَئيورز سے لڑائی کی جھنجھٹ نہیں اٹھانی پڑے گی ۔۔۔۔۔ کيونکہ شہر ميں ضلعی حکومت نے ٹيکسی گاڑيوں ميں مائلج ميٹر کی تنصيب کا اعلان کردیا ہے جس کی مدد سے کلومیٹرز کاحساب کیا جائے گا جتنے کلومیٹر سفر اسی حساب سے طے کیے گئے ریٹس دیے جائیں گے

پريشان شہری اس اقدام سے خوشی سے پھولے نہیں سما رہے ان کا کہنا ہے کہ یہی مسائل کا حل ہے.

منصوبے پر عمل درآمد کے ليے 50 لاکھ کی رقم شہر کے بجٹ ميں مختص کی گئی ہے جس سے ضلعی حکومت بھی منافع کمائے گی.

Facebook
Twitter
LinkedIn
Print
Email
WhatsApp

Never miss any important news. Subscribe to our newsletter.

مزید تحاریر

تجزیے و تبصرے