بلائنٍڈ لو ایک غیر متاثر کن فلم

ہدایت کار سید فیصل بخاری کی نئی رومینٹک تھرلر فلم بلائنڈ لو باکس آفس پر کوئی خاطر خواہ بزنس نہ کرسکی۔

ایم پرویز کلیم کی لکھی ہوئی اس فلم کی کہانی ایک نابینالڑکی اور تین گینگسٹرز کے گروہ کے گرد گھومتی ہے۔

_DSC3882

فلم کے مرکزی ادکاروں میں یاسر شاہ اور نمرہ خان ہیں جبکہ عامر قریشی، عمران بخاری، فواد جلال اور مطہیرہ محمد بھی اہم کرداروں میں ہیں۔
کہانی تب شروع ہوتی ہے جب لاہور کے ایک بینک میں دانیال (یاسر شاہ) اور اس کے دو دوست نومی (عمران بخاری) اور بابا (عامر قریشی) ایک ڈاکے کی غرض سے داخل ہوتے ہیں۔ مہم جوئی کے شوقین یہ تینوں دوست چوری کی کے ساتھ ساتھ دنیا کی سب سے بڑی بنک ڈکیتی کا ریکارڈ بھی قائم کرنا چاہتے ہیں۔

ڈکیتی کے دوران بینک کی ایک ملازمہ سارہ (نمرہ خان) دانیال کی فائرنگ سے زخمی ہوجاتی اور اپنی بینائی کھو بیٹھتی ہے۔

دانیال کو اس واقعے کے بعد احساس ندامت ستاتا رہتا ہے اور وہ اس کی گولی سے زخمی ہونے والی لڑکی کی تلاش میں ہسپتال پہنچ جاتاہے جہاں اسے معلوم ہوتاہے کہ سارہ اپنی بینائی کھوچکی ہے۔

_DSC3067

احساس ندامت سے دانیال اپنا گینگ چھوڑ دیتاہے اور سارہ کی مدد کرنے کی کوشش کرتا ہے اس ہی دوران دونوں میں محبت ہوجاتی ہے اور شادی کی بعد وہ ایک پرسکون زندگی گزارنے لگتے ہیں۔

لیکن کیا ان کی زندگی پرسکون رہتی ہے اور کیا سارہ کو دانیال کی اصلیت کا پتا چلتاہے یا نہیں یہی آگے کی کہانی ہے۔

فلم میں ایک کردار انسپکٹر (فواد جلال ) کا بھی ہے جو مستقل سارہ کے پیچھے ہے اور دانیال اور اس کےگروہ کی کھوج میں ہے۔

_DSC5205

فلم کا پلاٹ بہتر ہے اور کہانی میں بھی ربط ہے لیکن دلچسپ سیچوئیشنز کے فقدان کی وجہ سے فلم کا سسپنس ختم ہوگیا ہے جو ایک ایکشن تھرلر فلم کا اہم جزو ہوتا ہے۔

تکنیکی اعتبار سے بھی فلم بہت کمزور ہے کیونکہ آج کل ایکشن تھرلر فلم میں نئی ٹکنالوجی کے استعمال سے فلم کو بہت جاندار بنایا جاسکتاہے جس پر ڈائرکٹر نے شاید خاص توجہ نہیں دی۔

ڈائیلاگ بہت کمزور ہیں جنہیں سن کر گمان ہوتا ہے کہ کسی کالج کے ڈرامے کے لیے لکھے گئے ہیں۔

_DSC3822

جہاں تک اداکاری کا تعلق ہے کسی بھی اداکار پر کوئی خاص تاثر نہ چھوڑا۔ عامر قریشی سے ولن کے کردار میں اپ کے تجربے اور خاندانی پس منظر کی بنا پر بہت امیدیں تھیں لیکن وہ کئی جگہ ولن سے زیادہ ایک مایڈین نظر آئے۔ البتہ عمران بخاری نے اپنے کردار میں رہتے ہوئے مناسب ادکاری کی۔

یاسر شاہ بھی کمزور ڈائیلاگ اور کمزور ہدایات کی وجہ سے کوئی خاص متاثرنہ کرپائے۔ جبکہ نمرہ خان اپنی پہلی ہی فلم میں ایک نابینا لڑکی کا مشکل کردار ملنے اور ڈائرکشن کی کمی کی وجہ سے اپنے کردار سے کسی بھی طرح انصاف نہیں کرپائیں۔

_DSC5121

فلم میں ایک آئٹم نمبر بھی شامل ہے جسے مطہیرہ پر فلمیا گیا ہے ۔

بلائنڈ لو پروڈیوسرز کمپنی کی پرودکشن ہے جبکہ اس کے ڈسٹرری بیوٹرز آئی ایم جی سی ہیں۔

Facebook
Twitter
LinkedIn
Print
Email
WhatsApp

Never miss any important news. Subscribe to our newsletter.

مزید تحاریر

آئی بی سی فیس بک پرفالو کریں

تجزیے و تبصرے