اسامہ بن لادن اورملامنصورکو پاسپورٹ کس نےجاری کیے؟فرحت اللہ بابر

اسلام آباد: پیپلزپارٹی کے سینیٹر فرحت اللہ بابرنے کہاہے کہ شکیل آفریدی کو اسامہ کی مخبری نہیں بلکہ انتہاپسندمنگل باغ سے تعلق پر سزاسنائی گئی ہم اب بھی انتہاپسندوں کی پشت پناہی کر رہے ہیں‘ وہ ہماری سڑکوں پر جھنڈے لے کر گھوم رہے ہیں۔

انہوں نے استفسار کیاکہ اسامہ بن لادن اور ملامنصورکو کس نے پاسپورٹ جاری کئے‘ یہ سوال انہوں نے سینیٹ کی دفاع اور خارجہ امور کی قائمہ کمیٹیوں کے مشترکہ اجلاس میں کیا۔

اجلاس خارجہ امور قائمہ کمیٹی کی چیئرپرسن نزہت صادق اور قائمہ کمیٹی دفاع کے چیئرمین مشاہد حسین سید کی صدارت میں پارلیمنٹ ہاؤس میں ہوا ‘بلوچستان میں امریکی ڈرون حملے میں ملا اختر منصور کی ہلاکت کے نتیجہ میں پیدا شدہ صورتحال کے حوالے سے بریفنگ دی گئی۔

کمیٹی کو آگاہ کیا گیا کہ امریکا سے اس ڈرون حملے پر شدید احتجاج کیا گیا ہے کیونکہ یہ پاکستان کی خودمختاری کی خلاف ورزی تھی۔اجلاس کے دوران سینیٹر فرحت اللہ بابر نے استفسار کیا کہ اسامہ بن لادن اور ملا اختر منصور کو کس نے پاسپورٹس دیئے تھے ۔

شکیل آفریدی کو اسامہ بن لادن کی موجودگی کی مخبری نہیں بلکہ انتہاپسند منگل باغ سےتعلق پر 35سال قیدکی سزاسنائی گئی اور ایسا بھی ایف سی آر کے تحت ہوا‘ سینیٹر فرحت اللہ بابر کے مطابق اب بھی ہم انتہاپسندوں کی پشت پناہی کر رہے ہیں۔ وہ ہماری سڑکوں پر جھنڈے لے کر گھوم رہے ہیں۔

انہوں نے کہا کہ پٹھان کوٹ کے حوالے سے ہمارے لوگوں پر الزامات عائد کئے گئے مگر یہاں سے کوئی واضح اور دوٹوک انداز میں موقف سامنے نہیں آیا۔ اجلاس کے دوران وزارت دفاع کے حکام نے بتایا کہ اردن کے ساتھ F-16 طیاروں کے حصول کے معاملے پر بات چیت جاری ہے۔

Facebook
Twitter
LinkedIn
Print
Email
WhatsApp

Never miss any important news. Subscribe to our newsletter.

مزید تحاریر

تجزیے و تبصرے