پاک چین اقتصادی فورم سے سرمایہ کار قریب آئے، احسن اقبال

[pullquote]اسلام آباد: وفاقی وزیر احسن اقبال نے کہا ہےکہ پاک چین اقتصادی فورم سے دونوں ملکوں کے بزنس گروپس کو ایک دوسرے کے قریب آنے کا موقع ملا۔ میڈیا سے گفت گو میں انہوں نے بتایا کہ چین کے 140بزنس ڈیلی گیشن اس کانفرنس میں شریک ہوئے ۔[/pullquote]

اس سے قبل وفاقی وزیر برائے منصوبہ بندی و ترقی احسن اقبال کی زیر صدارت سی پیک منصوبوں پر پیش رفت کا جائزہ لیا گیا۔ انہوں نے کہا کہ مغربی روٹ پر کام کی پیش رفت سے مطمئن ہیں، سی پیک کے پہلے مرحلے کے منصوبے 2018ء میں مکمل ہو جائیں گے جس میں نیشنل گرڈ میں 10ہزار میگاواٹ بجلی شامل ہو جائے گی۔

اجلاس سے خطاب میں وفاقی وزیر نے کہا کہ بین الاقوامی گوادر ایئرپورٹ اور ایکسپریس وے پر کام آئندہ چند ماہ میں شروع ہو جائے گا،سی پیک منصوبے پر سیاست سے پاکستانیوں کے ساتھ نا انصافی ہو گی۔ اجلاس میں 29 اگست کواسلام آباد میں سی پیک پر ہونے والے سمٹ اور ایکسپو کی تیاریوں کا بھی جائزہ لیا گیا۔ وفاقی وزیر نے مزید کہا کہ سی پیک سمٹ اور ایکسپو سے لوگوں میں اقتصادی راہداری منصوبوں کے بارے میں شعور اجاگر کرنے میں مدد ملے گی۔

Facebook
Twitter
LinkedIn
Print
Email
WhatsApp

Never miss any important news. Subscribe to our newsletter.

مزید تحاریر

آئی بی سی فیس بک پرفالو کریں

تجزیے و تبصرے