بھارت ،خواتین کے بعد سیاحوں کے لئے بھی غیر محفوظ

[pullquote]نئی دہلی خواتین کےلئے غیر محفوظ تو تھا ہی اب سیاحوں کے لئے بھی محفوظ نہیں رہا۔ اس بات کا وزارت ثقافت کو خوب اندازہ ہو گیا اسی لئے وزارت کی جانب سے سیاحوں کے لئے ہدایت نامہ جاری کیا ہے ۔[/pullquote]

آئے روزسیاحوں پر ہونے والے پر تشدد واقعات کے بعد وزارت ثقافت نے نئی دہلی میں قدم رکھنےوالے غیر ملکیوں کے لئے ہدایت نامہ جاری کر دیاجس کے مطابق سیاحوں خصوصا خواتین کوخبردارکیا گیا ہے کہ وہ شارٹ اسکرٹ نہ پہنیں،کہیں اکیلے نہ گھومیں۔ اگر کسی گاڑی میں سفر کریں تو پہلے گاڑی کے نمبر کی تصویر کھینچ کر محفوظ کر لیں،گاڑی کے نمبر کو اپنے کسی دوست یا جاننے والے کو ضرور بھیجیں۔

وزیر ثقافت مہیش شرما کا کہنا ہے کہ سیاحوں کو ائیرپورٹ پر پمفلٹ دئے جائیں گےجس میں واضح ہدایتیں موجود ہوں گی کہ انہیں نئی دہلی میں کیا کرنا چاہئے اور کیا نہیں، یعنی وزارت ثقافت کو بھی اس بات کا خوب اندازہ ہو گیا کہ نئی دہلی سیاحوں کے لئے بھی محفوظ نہ رہا

Facebook
Twitter
LinkedIn
Print
Email
WhatsApp

Never miss any important news. Subscribe to our newsletter.

مزید تحاریر

تجزیے و تبصرے