خبر راولاکوٹ سے…

دو تھان میں قتل کی لرزہ خیز واردات
راولاکوٹ کے نواحی گاؤں دو تھان میں قتل کی لرزہ خیز واردات حقیقی سسر نے اپنے ہی جواں سالہ داماد کو گولیاں مار کر ہلاک کر دیا اور اپنی ہی بیٹی کو بیوہ بنا ڈالا… تفصیلات کے مطابق راولاکوٹ کے نواحی گاؤں دو تھان کے رہائشی نوجوان دانش پرویز کو اپنے ہی حقیقی سسر نے گھات لگا کربے دردی سے گولیاں مار کر ہلاک کر دیا مقتول زونگ فرنچائز راولاکوٹ میں ملازم تھا اور موٹر سائیکل پر دفتر آ رہا تھا کے راستے میں حقیقی سسر نے جو مقتول کہ حقیقی پھو پھا بی بتائے جاتے ہیں گھات لگا کر اپنے ہی داماد پر فائرنگ کردی نوجوان موقع پر ہی جا بحق ہو گیا جس کی نعش کو قریبی ہسپتال ہجیرہ پہنچایا گیا جہاں پوسٹ مارٹم کے بعد نعش ورثاء کے حوالے کر دی گئی زرائع کے مطابق فریقین میں زمین کا تنازعہ تھا تاہم پولیس نے مقدمہ درج کر رکے ملزم کی گرفتاری کے لیے چھاپے مارنے شروع کر دیے ہیں ۔

[pullquote]جنگلات کی کٹائی، قدرتی حسن ریگستان میں تبدیل[/pullquote]
راولاکوٹ : چھوٹا گلہ ہٹالہ کے جنگل میں با اثر ٹمبر مافیا سرگرم محکمہ جنگلات بھی اس گھناؤنے دھندے میں برابر شریک کروڑوں روپے کے سبز جنگلات کو چھرا پھیر دیا گیا غیر ریاستی افراد کے ہاتھوں اونے پونے فروخت جاری عوام علاقہ کی شکایت پر کمشنر پونچھ ڈویژن نے نوٹس لے لیا ناظم جنگلات کو ملزمان کے خلاف مقدمہ درج کروانے کے باوجود محکمہ جنگلات لیت و لعل سے کام لینے لگا چھوٹا گلہ کے رہائشی محمد خورشید خان و دیگر نے بتایا کے گزشتہ ایک عرصہ سے ٹمبر مافیا سرگرم ہے اور چھوٹا گلہ کے جنگلات کی بری طرح کٹائی شروع کر رکھی ہے کروڑوں روپے کی قیمتی لکڑی غیر ریاستی افراد کواونے پونے فروخت کی جارہی ہے قدرتی حسن تباہ کر کے جنگل کو ریگستان میں تبدیل کیا جا رہا ہے محکمہ جنگلات پونچھ بند کر کے اس گھناؤنے دھندے میں برابر شیک ہے کمشنر پونچھ ڈویژن نے عوامی شکایت پر نوٹس لے کر مقدمہ درج کرنے کا حکم دیا مگر محکمہ جنگلات نے مقدمہ درج نہ کیا جو کرپشن کا منہ بولتا ثبوت ہے عوام علاقہ کا کہنا ہے کے ٹمبر مافیا با اثر ہے اور عوام علاقہ کی شنوائی نہیں ہو رہی ہمارا اعلیٰ حکام سے مطالبہ ہے کے فی الفور نوٹس لے کر جنگلات کو بچایا جائے۔

ریڈ کریسنٹ کے مقامی رضاکاروں کے لیے ایک تربیتی سیشن
راولاکوٹ: ریڈ کریسنٹ آزاد کشمیر سٹیٹ برانچ کے شعبہ میڈیا اینڈ کمیونیکیشن نے جمعرات کے روز ریڈ کریسنٹ کے مقامی رضاکاروں کے لیے ایک تربیتی سیشن کا انعقاد کیا سیشن میں تیس سے زائد رضاکاروں نے حصہ لیا جنھیں پاکستان ریڈ کریسنٹ کے رہنماء اصولوں سرگرمیوں اور آزاد کشمیر میں جاری مختلف شعبہ جات اور پروگرامز کے بارے میں بتایا گیا میڈیا اینڈ کمیونیکیشن منجیر ریڈ کریسنٹ آزاد کشمیر محمد ریشم نے رضا کاروں کو ریڈ کراس/ریڈ کریسنٹ/تحریک ابتدائی رہنماء اصولوں،تاریخ،اور دنیا کے مختلف ممالک میں جاری ریڈ کریسنٹ کے کاموں کے بارے میں بتایااس سے قبل ریڈ کریسنٹ کے پونچھ کے آفیسر سرداعبدالرؤف نے رضاکاروں کو کمیونیٹی بیسڈ، رسک ایجوکیشن پروگرام اور اس سے مستفید ہونے والی کمیو نکیٹر کے بارے میں بتایا معلوماتی سیشن کا مقصد راولاکوٹ میں رضاکاروں کی تربیت میں اضافہ اور انھیں ریڈ کریسنٹ کے بارے میں تفصیلی معلومات بارے آگاہی فراہم کرنا تھا یاد رہے کے پاکستان ریڈ کریسنٹ کا شعبہ میڈیا ایند کمیونکیشن ہر سال ضلعی سطح پر رضاکاروں کے لیے معلوماتی سیشن کا انعقاد کرتا ہے ۔

Facebook
Twitter
LinkedIn
Print
Email
WhatsApp

Never miss any important news. Subscribe to our newsletter.

مزید تحاریر

تجزیے و تبصرے