اسرائیل کا نئی یہودی بستیاں تعمیر کرنے کی منظوری

اسرائیل نے مغربی پٹی میں284 نئی یہودی بستیاں تعمیر کرنے کی منظوری دے دی۔ امریکا کی کڑی تنقید، کہا اسرائیل کی پالیسیوں سے یہودی بستیوں کی تعمیرغیرمحدود طورپر پھیل سکتی ہے۔

خبرایجنسی کے مطابق اسرائیلی نے مغربی کنارے میں284 نئی یہودی بستیاں تعمیر کرنے کی منظوری دی ہے جبکہ مزید 179 عمارتوں کے تعمیراتی پرمٹس جاری کردیے۔

ان اقدامات پرامریکا نے پہلی بارکڑی تنقید کی ہے۔ ترجمان امریکی محکمہ خارجہ جان کربی کا کہنا تھا کہ اسرائیل نے ایسی ناجائز تعمیرات کی منظوری دی ہے جو اس کے اپنے قوانین کی بھی خلاف ورزی ہے۔

ان اقدامات نے امریکا کو نئی مشکل میں ڈال دیا ہے۔ اسرائیلی پالیسیوں کے باعث یہودی بستیون کی تعمیر غیرمحدود طورپر پھیل سکتی ہے۔

Facebook
Twitter
LinkedIn
Print
Email
WhatsApp

Never miss any important news. Subscribe to our newsletter.

مزید تحاریر

آئی بی سی فیس بک پرفالو کریں

تجزیے و تبصرے