استاد کو اس اصل مقام نہ دینامعاشرتی انحطاط کی بنیادی وجہ ہے.

نیوٹیک کے زیر اہتمام سی بی ٹی کے ماہرین کو اسناد کی تقسیم

اسلام آباد کے مقامی ہوٹل میں تقریب تقسیم اسناد سے خطاب کرتے ہوئے سربراہ نیشنل وکیشنل ٹرینگ کمشن ذوالفقار احمد چیمہ کا کہنا تھا کہ ہمیں اساتذہ کی تربیت میں معیار کو کسوٹی بنانے کی ضرورت ہے۔ ان کا کہنا تھا کہ ٹی ویٹ کی کامیابی کا انحصار اساتذہ پر ہے۔ ہمارا بنیادی مقصد طلبہ کو روزگار کے حصول کے قابل بنانے کے ساتھ ساتھ ان میں انٹرپرایز ڈیلوپمنٹ کی صلاحیتوں کو پروان چڑھانا ہے۔ ان کا مزید کہنا تھا کہ ہمارے ملک میں معاشرتی انحطاط کی بنیادی وجہ استاد کو اس اصل مقام نہ دینا اور تعلیم کو نظر انداز کرنا ہے۔

سربراہ نیوٹیک ذوالفقار چیمہ سی بی ٹی ماہرین کو اسناد تقسیم کررہے ہیں
سربراہ نیوٹیک ذوالفقار چیمہ سی بی ٹی ماہرین کو اسناد تقسیم کررہے ہیں

ذوالفقار احمد چیمہ کا کہنا تھا کہ استاد ایک ایسی عظیم ہستی ہے جسے قوم کے معمار کا خطاب ملا ہے۔ اساتذہ کو چاہیے کہ وہ اپنے اندر غیر معمول صلاحیتوں کو فروغ دے تاکہ طلبہ کے ہر سوال کا اطمنان بخش جواب مل سکے۔ نالج کی تریسل ایک فن ہے اور تدریس ایک مشن کا نام ہے۔ طلبہ اس وقت پڑھائی کو ترک کرتے ہیں جب اساتذہ تدریسی عمل میں دلچسپی نہ لیں۔ ان کا کہنا تھا کہ کمپیٹنسی بیسڈ ٹرینگ (سی بی ٹی) ایک جدید تصور ہے اور اس کا اطلاق پاکستان کے بیشترٹیکنکل اداروں میں کیا گیا ہے۔ انھوں نے سی بی ٹی میں مہارت رکھنے والے اساتذہ کی تنخواہ کو بہتر بنانے کا بھی اعلان کیا۔

چیرمین اسلام آباد انڈسٹریل فورم میاں اکرم فرید سی بی ٹی ماہر کو سند دے رہے ہیں
چیرمین اسلام آباد انڈسٹریل فورم میاں اکرم فرید سی بی ٹی ماہر کو سند دے رہے ہیں

تقریب سے خطاب کرتے ہوئے پنجاب وکیشنل ٹیکنکل ٹرینگ کمیشن کے شعبہ ترقی نصاب کے سرپرست اعلی غضنفر عباس کا کہنا تھا کہ اس سے قبل ہم ہٹ اینڈ ٹرائل کو بنیاد بنا کر نصاب کو مرتب کیا کرتے تھے۔ اس کے برعکس آج پنجاب وکیشنل ٹیکنکل ٹرینگ کمیشن یورپ میں رائج معیار کو اداروں میں اپنا چکا ہے۔ ضرورت اس امر کی ہے کہ ہم اپنی کمپیٹنسی کے معیارات کو انڈسٹری سے ہم آہنگ کریں۔ ایک بنیادی مسئلہ اداروں میں لیب کے آلات کی کمی دیکھینے میں ہے جسے جنگی بنیادوں پر حل کرنے کی ضرورت ہے۔ اساتذہ کی تربیت گزشتہ ایک عشرے سے اطمنان بخش رہی ہے۔ ان کا کہنا تھا کہ پاکستان میں سی بی ٹی کے حوالے سے ایک سینٹر آف ایکسیلنس کے قیام کی ضرورت ہے تاکہ تمام ادارے یکساں بنیادوں پر ایک مرکزی ادارے کی رہنمائی میں چل سکیں۔

غضنفر عباس، سرپرست اعلی ترقی نصاب پی وی ٹی ٹی سی
غضنفر عباس، سرپرست اعلی ترقی نصاب پی وی ٹی ٹی سی

تقریب سے خطاب کرتے ہوئے نجی شعبے سے تعلق رکھنے والی سی بی ٹی کی ماہر موہنی سیف کا کہنا تھا کہ ہمارا یہ خواب تھا کہ کوئی ایسا ادارہ ہو جو سی بی ٹی سے متعلق تربیت فراہم کرسکے جو آج پورا ہوچکا ہے۔ ان کا مزید کہنا تھا کہ اس ملک کی ترقی کا ضامن افراد اور ادارے ہیں، دونوں کے اشتراک سے ہی طلبہ معیاری تعلیم حاصل کرسکتے ہیں۔

موہنی سیف، سی بی ٹی ماہر
موہنی سیف، سی بی ٹی ماہر

تقریب میں سرکاری اور نجی شعبے سے وابستہ سی بی ٹی ماہرین کو اسناد تقسیم کیے گئے اور نیوٹیک کے زیر انتظام چلائے جانے والے تمام اداروں کو مزید فعال بنانے پر زور دیا گیا.

Facebook
Twitter
LinkedIn
Print
Email
WhatsApp

Never miss any important news. Subscribe to our newsletter.

مزید تحاریر

تجزیے و تبصرے