صوابی: کیڈٹ کالج کے 500 طلبا زہریلا کھانا کھانے سے بیمار

خیبرپختونخوا کے ضلع صوابی میں کرنل شیر خان نامی کیڈٹ کالج کے 500 طلبا زہریلا کھانا کھانے کے باعث فوڈ پوائزنگ کا شکار ہو گئے ہیں۔

ریسکیو 1122 سے وابستہ ضلعی ایمرجنسی افسر ڈاکٹر حارث حبیب نےبتایا کہ اتوار کی شب انھیں اطلاع موصول ہوئی کہ کرنل شیر خان کیڈٹ کالج کےتقریباً 500 طالب علموں کی طبیعت رات کا کھانا کھانے کے بعد اچانک خراب ہوگئی۔طالب علموں نے بتایا ہے کہ انھیں نے کھانے میں بریانی کھائی اور کوک پی تھی جس کے بعد ان کی طبیعت بگڑ گئی.

انھوں نے بتایا کہ ریسکیو 1122 نے اپنی آٹھ ایمبولینسز کیڈٹ کالج بھجوائیں جن کے ذریعے 100 طالب علموں کو مردان بھجوایا گیا۔ ان کا کہنا تھا کہ کالج کے اندر موجود ڈسپینسری کی مدد سے وہاں 200 طالب علموں کو طبی امداد فراہم کی گئی۔

ضلعی ایمرجنسی افسر ڈاکٹر حارث حبیب کے مطابق 40 بچوں کو کیڈٹ کالج کی اپنی گاڑیوں کے ذریعے مردان میں سی ایم ایچ ہسپتال پہنچایا گیا۔
’بہت سے بچوں کے معدے واش بھی کیے گئے ہیں، انھیں قے اور ڈائریا کی شکایت ہے۔ تاہم تمام بچوں کی حالت خطرے سے باہر ہے۔‘ ڈاکٹر حارث کے مطابق متاثرین میں ساتویں سے لے کر دسویں جماعت کے طالب علم ہیں۔

انھوں نے مزید بتایا کہ بچوں کی طبیعت کی خرابی کی وجہ جاننے کے لیے کھانے کے نمونے لے کر ٹیسٹ کے لیے لیبارٹری بھجوا دیے گئے ہیں اور اس کا نتیجہ دس سے 12 گھنٹوں میں مل جائے گا۔

صوبائی وزیر صحت شہرام ترکئی نے آئی بی سی اردو سے گفت گو کہا کہ ہاسٹل کا باورچی خانہ سیل کر دیا گیا ہے اور خوراک کے نمانے لیبارٹری منتقل کئے گئے ہیں . انہوں نے واقعے پر افسوس کا اظہار کرتے ہوئے کہا کہ مکمل تحقیق کی جائے گی .

Facebook
Twitter
LinkedIn
Print
Email
WhatsApp

Never miss any important news. Subscribe to our newsletter.

مزید تحاریر

آئی بی سی فیس بک پرفالو کریں

تجزیے و تبصرے