منڈی بہاوالدین میں اغوا برائے تاون کی واردات

منڈی بہاوالدین: تحصیل ملکوال، گاؤں آسیر سے معروف وکیل زیر گوندل کو گزشتہ ہفتے رات آٹھ بج کر پندرہ منٹ پر گھر کے باہر سے نامعلوم افراد نے اسلحہ کے زور پر اغوا کیا۔

تفصلات مطابق زبیر گوندل کو اس بات کا علم نہ تھا کہ گھر کے باہر موجود ملزمان اسلحے سے لیس ہونگے، زبیر گوندل نے شور مچایا تو بیوی بچے گھر سے باہر نکلے۔ نامعلوم ملزمان زبیرگوندل زبردستی گاڑی میں بٹھا یا اور ہوائی فائرنگ کرتے ہوئے موقع سے فرار ہوگئے۔ جب مغوی کی بیوی نے ون فائف پر اطلاع دی تو پولیس جائے وقوعہ پر پہنچی اور رپورٹ درج کردی گئی۔

مغوی وکیل زبیرگوندل کی بیوی اور بیٹی
مغوی وکیل زبیرگوندل کی بیوی اور بیٹی

مغوی زبیر گوندل کی بیوی کا کہنا ہے کہ پولیس نے ان کے شوہر کی بازیابی کے لیے کوئی کوشش نہیں کی، پانچ روز بعد اغواکاروں نے دس لاکھ روپے تاوان کی رقم کی ادائیگی عوض مغوی کو اسلام آباد کے سنگجانی ٹول پلازہ کے قریب چھوڑدیا اور ساتھ ہی یہ بھی کہا کہ اگر تم نے کسی کو بتایا تو تمہیں بیوی بچوں سمیت جان سے ماردینگے۔

Facebook
Twitter
LinkedIn
Print
Email
WhatsApp

Never miss any important news. Subscribe to our newsletter.

مزید تحاریر

تجزیے و تبصرے