نوازشریف کی نااہلی کیلئے شیخ رشید کا ریفرنس مسترد

[pullquote]اسلام آباد: اسپیکر سردار ایاز صادق نے وزیراعظم نواز شریف کے خلاف نااہلی ریفرنس مسترد کردیا۔ [/pullquote]

ریفرنس عوامی مسلم لیگ کے سربراہ شیخ رشید نے دائر کیا تھا۔ ذرائع کا کہنا ہے کہ اسپیکر سردار ایاز صادق نے وزیر اعظم نواز شریف کے خلاف نااہلی ریفرنس ناکافی ثبوتوں کی بنا پر مسترد کیا۔

شیخ رشید نے وزیراعظم نواز شریف کی نااہلی کے لیے اسپیکر سردار ایاز صادق کے آفس میں پاناماہ پیپرز کو بنیاد بناکر ریفرنس دائر کیا تھا۔ ریفرنس کے ساتھ2013ء سے 2016ء کے اثاثہ جات اور کاغذات نامزدگی بھی منسلک تھے۔ ریفرنس میں موقف اختیار کیا گیا تھا کہ وزیراعظم نے 2013ءکے انتخابات میں جمع کرائے گئے اثاثہ جات کے گوشواروں میں حقائق چھپائے ۔

اس بنا پر وزیراعظم نواز شریف کو نااہل قرار دیا جائے۔اسپیکر آفس نے درخواست گزار شیخ رشید کو جواب بھجوا دیاہے۔

Facebook
Twitter
LinkedIn
Print
Email
WhatsApp

Never miss any important news. Subscribe to our newsletter.

مزید تحاریر

تجزیے و تبصرے