حیدرآباد اور سکھر کے شہری اب تک مویشی منڈی سے محروم

[pullquote]عید الاضحی میں صرف چند دن باقی رہ گئے ہیں اور سندھ کے دوسرے اور تیسرےبڑے شہر حیدرآباد اور سکھر میں ضلعی انتظامیہ کی جانب سے اب تک مویشی منڈی لگانے کے لئے کوئی اقدامات نہیں کئےگئے۔[/pullquote]

حیدرآباد میں انتظامیہ کی جانب سے مویشی منڈی قائم نہ ہونے کے سبب بیوپاریوں نے کھلے میدانوں،سڑکوں اور چوراہوں پر جگہ جگہ عارضی منڈیاں قائم کرلی ہیں جس کے باعث ناصرف ٹریفک کے مسائل پیدا ہورہے ہیں بلکہ شہر میں جگہ جگہ گندگی اور بدبو پھیل رہی ہے۔

ضلعی انتظامیہ کے مطابق حیدرآباد میں مویشی منڈی کے قیام کے لیے ہالا ناکے پر سبزی منڈی کے خالی پلاٹ کو منتخب کیا گیا تھا تاہم اب تک منڈی کے ٹھیکے کے لئے مناسب بولی نہیں لگی ہے۔ اب تک جو ٹینڈر آئے ہیں ان سے اخراجات بھی پورے نہیں ہوں گے ۔

سندھ کے تیسرے بڑے شہر سکھر کی ضلعی انتظامیہ کو بھی عیدالاضحی شروع ہونے کےبعد مویشی منڈی قائم کرنے کا خیال آہی گیا ہے اور انتظامیہ نے نواحی علاقے ماکھا گوٹھ میں مویشی منڈی قائم کرنے کی تیاریاں شروع کردی ہیں۔ تاہم بیوپاری شہر کے مختلف علاقوں میں جانور بیچ رہے ہیں۔ ریس کورس روڈ پر عارضی مویشی منڈی پر پولیس نے دھاوا بول کر بیوپاریوں پر تشدد کیا اور مویشی سمیت بھاگنے پر مجبور کردیا۔

Facebook
Twitter
LinkedIn
Print
Email
WhatsApp

Never miss any important news. Subscribe to our newsletter.

مزید تحاریر

تجزیے و تبصرے