ون ڈے کرکٹ میں پاکستان کی پوزیشن مزید بدتر

[pullquote]دبئی: آئی سی سی نے ایک روزہ کرکٹ کی تازہ درجہ بندی جاری کردی ہے جس میں پاکستان کی پوزیشن مزید بدترین سطح پر پہنچ گئی ہے جبکہ انفرادی سطح پر کوئی کھلاڑی سرفہرست جگہ نہیں پا سکا۔[/pullquote]

آئی سی سی کے مطابق سری لنکا کو 5 میچوں کی سیریز میں 1-4 سے شسکست دینے والی عالمی چمپیئن آسٹریلیا کی ٹیم پہلے نمبر پربراجمان ہے جبکہ پاکستان کو شکست دینے والی انگلینڈ ٹیم کا نمبر پانچواں ہے۔ نیوزی لینڈ ایک روزہ کرکٹ کی دوسری سرفہرست ٹیم ہے، ہندوستان تیسرے اور جنوبی افریقہ چوتھے نمبر پر موجود ہے۔

پاکستان کا انگلینڈ سے شکست کے باوجود 9 واں نمبر ہے تاہم پوائنٹس میں مزید کمی ہوئی اور ریٹنگ پوائنٹس گر کر 86 پر آگئے ہیں۔

بنگلہ دیش کی ٹیم کو پاکستان اور ویسٹ انڈیز پر واضح برتری حاصل ہے لیکن سری لنکا سے ایک درجہ پیچھے ساتویں نمبر پر براجمان ہے۔ ویسٹ انڈیز 94 پواینس حاصل کرکے آٹھویں نمبر پر ہے۔
کھلاڑیوں کی انفرادی درجہ بندی میں پاکستان کی جانب سے کوئی بلے باز یا باؤلر سرفہرست دس نمبروں میں جگہ بنانے میں ناکام ہوا ہے تاہم کپتان اظہرعلی کی 15 درجے اور سرفرازاحمد کی 21 درجے ترقی ہوئی ہے۔

اظہرعلی 33 اور سرفرازحمد 40 ویں نمبر جگہ بنانے میں کامیاب ہوئے ہیں جبکہ محمدحفیط بدترین کارکردگی کے باوجود درجہ بندی میں پاکستان کے بہتر کھلاڑی ہیں اور 23 پوزیشن پر موجود ہیں۔ بیٹنگ میں جنوبی افریقہ کے کپتان اے بی ڈی ولیئرز اور دوسرے نمبر پر ہندوستان کے مایہ ناز بلےباز ویرات کوہلی کا راج ہے، ہاشم آملہ تیسرے، انگلینڈ کے جوروٹ چوتھے اور کیوی کپتان کین ولیمسن پانچویں پوزیشن حاصل کئے ہوئے ہیں۔

پاکستان کے درازقامت فاسٹ باؤلر محمد عرفان جو انگلینڈ کے خلاف سیریز میں زخمی ہوکر سیریز سے باہر ہوئے تھے مگر درجہ بندی میں 11 ویں پوزیشن برقرار رکھنے میں کامیاب ہوئے ہیں۔ عرفان کے علاوہ پاکستان کا کوئی اور باؤلر سرفہرست 50 باؤلرز میں بھی شامل نہیں، پاکستان کی جانب سے ایک میچ میں سب سے زیادہ رنز دینے کا ریکارڈ بنانے والے وہاب ریاض 52 اور عمرگل 77 ویں نمبر پر موجود ہیں۔


باؤلنگ کی درجہ بندی میں ویسٹ انڈیز کے مشہور اسپنر سنیل نرائن نے پہلے نمبر پر قبضہ جمایا ہے، نیوزی لینڈ کے ٹرینٹ بولٹ دوسرے، آسٹریلیا کے مچل اسٹارک تیسرے اور بنگلہ دیش کے آل راؤنڈر شکیب الحسن چوتھے نمبر پر موجود ہیں۔ جنوبی افریقہ کے عمران طاہر سرفہرست پانچویں باؤلر ہیں۔ واضح رہے پاکستان ٹیم ٹیسٹ کرکٹ کی سرفہرست ٹیم ہے جہاں ان کو ہندوستان پر ایک پوائنٹ کی برتری حاصل ہے۔

Facebook
Twitter
LinkedIn
Print
Email
WhatsApp

Never miss any important news. Subscribe to our newsletter.

مزید تحاریر

تجزیے و تبصرے