راما پولوفیسٹیول میں آج ثقافتی شو ہوگا

[pullquote]استور چارروزہ راما پولوفیسٹول میں آج تیسرے روز ثقافتی شو منعقد کیا جائے گا جس میں مقامی فنکار اپنے فن کا مظاہرہ کریں گے۔ راما پولو کا فائنل چلاس دیامر اور گلگت کے درمیان 20 ستمبر کو کھیلا جائے گا۔[/pullquote]

گلگت بلتستان کے پرسکون سیاحتی مقام راما میں ہونے والا پولو فیسٹول کا سیمی فائنل گزشتہ روز کھیلا گیا۔پہلے سیمی فائنل میں ضلع دیامر کی ٹیم نے ضلع نگر کی ٹیم کو ایک کے مقابلے میں 9 گول سے ہرادیا ۔دوسرے سیمی فائنل میں ضلع گلگت کی ٹیم نے استور کی ٹیم کو 3 گول کے مقابلے میں 8 گول سے ہرا کر فائنل کے لئے کوالیفائی کیا ۔ راما فیسٹول میں سیاحوں کی کثیر تعداد نے شرکت کی ۔

آج تیسرے روز فیسٹیول میں ثقافتی شو منعقد کیا جائے گا جس میں مقامی فنکار اپنے فن کا مظاہرہ کریں گے جبکہ فیسٹیول کا فائنل میچ چلاس دیامر اور گلگت کے درمیان 20 ستمبر کو کھیلا جائے گا جس میں مہمان خصوصی وفاقی وزیر برائے آزاد کشمیر و گلگت بلتستان برجیس طاہر ہوں گے۔

Facebook
Twitter
LinkedIn
Print
Email
WhatsApp

Never miss any important news. Subscribe to our newsletter.

مزید تحاریر

آئی بی سی فیس بک پرفالو کریں

تجزیے و تبصرے