وزیراعظم کا سلامتی کونسل کے مستقل ارکان کو خط

[pullquote]وزیراعظم نواز شریف نے سلامتی کونسل کے مستقل ارکان کو خط لکھ دیا، دفتر خارجہ کا کہنا ہے کہ وزیر اعظم کی جانب سے امریکا، چین، برطانیہ، روس اور فرانس کو خط لکھا گیا۔[/pullquote]

خط میں لکھا گیا ہے کہ مقبوضہ کشمیر میں بھارتی فوج کی خون ریزی بند کرانے کے لیے بھارت پر دباؤ ڈالا جائے، کشمیر سے متعلق اقوام متحدہ کی قراردادوں پر عمل کرایاجائے۔ وزیراعظم نواز شریف کے خط میں یہ بھی کہا گیا ہے کہ مقبوضہ کشمیر کی صورتحال کا خطے، عالمی امن پر منفی اثر پڑے گا، سلامتی کونسل کے مستقل ارکان مسئلہ کشمیر کے حل کیلئے ذمے داری پوری کریں، مسئلہ کشمیر اقوام متحدہ کے ایجنڈے پر سب سے پرانا تصفیہ طلب مسئلہ ہے

Facebook
Twitter
LinkedIn
Print
Email
WhatsApp

Never miss any important news. Subscribe to our newsletter.

مزید تحاریر

تجزیے و تبصرے